Khabar Mantra
مسلم دنیا

یونانی طبیہ کالج و یونانی میڈیکل پروفیشنل ایسو سی ایشن کے اشتراک سے سیمنار

(سمیر چودھری/پی این این)

اندور:مسےح الملک حکےم اجمل خان کی ےوم پےدائش کے موقع پر اندور کے الفاروق ےونانی مےڈےکل کالج اور برہان پور کے سےفےہ حمےدےہ ےونانی طبےہ کالج و ےونانی مےڈےکل پروفےسنل اےسو سیشن کے اشتراک سے سےمےناروں کا انعقاد کےا گےا ۔جس مےں ملک بھر کے نامور طب ےونانی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز نے شرکت کی۔دونوں پروگراموں مےں جامعہ طبےہ کالج دےوبند کے سکرےٹری ڈاکٹر انور سعےد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

اس دوران طب ےونانی مےں اہم کردار ادا کرنے والے افراد کو اعزاز سے بھی نوازا گےا ۔اس موقع پر ڈاکٹر انور سعےد کو حکےم ارزانی اےوارڈ سے نواز ا گےا ۔جبکہ ڈاکٹر غزالہ کو اجمل خان اےوارڈ دےا گےا ۔اس دوران جامعہ طبےہ دےوبند کے سکرےٹری ڈاکٹر انور سعےد نے مسےح الملک حکےم اجمل خاں کی حےات و خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اجمل خاں حکےم ہونے کے ساتھ ساتھ ماہر تعلےم اور مجاہد آزادی تھے ۔ڈاکٹر انور سعےدنے وہاں پر موجود طلبہ کو ےونانی طریقہ  علاج کے نکات بتائے اور قوت مدافعت مےں اضافہ کے لئے طب ےونانی مےں استعمال ہونے والی مفردات کے خواص بتائے ۔

مدھےہ پردےش کی رےاستی وزےر ارچنا نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت طب ےونانی اور آےوروےدک کے فروغ کے لئے کام کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کووڈ 19-کے زمانے میں آیو ش  کی سفارشات پر عمل کرنے سے لوگوں کو بہت فائدے حاصل ہوئے ہےں ۔طب ےونانی پرانی پدےتی ہے اور ہندوستان مےں اس پر بڑے کام ہو رہے ہےں ۔سابق اےم اےل اے حمید قاضی نے اپنے خطاب مےں کہا کہ طب ےونانی ہندوستان کے ماحول رہن سہن اور عوام کے مزاج کے بالکل موافق ہے ۔طب ےونانی ہندوستان ہی مےں نہےں بلکہ پوری دنےا میں فروغ پا رہی ہے اور بڑے سے بڑا مرض ان دواں سے صحیح ہو رہا ہے ۔

ڈاکٹر یوسف خلےل حسےنی نے اپنے خطاب مےں کہا کہ حکےم اجمل نے طب یونانی کے فروغ میں اہم کردار ادا کےا ہے ۔ےونانی طب جو مختلف علاقوں اور تہذےبوں مےں پروان چڑھی اب ہندوستان اس کا مرکز ہے ۔ڈاکٹر عبےد اللہ بےگ نے کہا کہ حکےم اجمل خاں بہت دور اندےش شخصےت تھے اور آج سے 100برس قبل ہی انہوں نے  تعلیم کی اہمےت کو بخوبی سمجھ لےا تھا اور اسی سلسلہ مےں طبےہ کالج بچوں کا گھر جامعہ ملےہ اسلامےہ جےسے ادارات کو قائم کےا ۔حکےم صاحب گنگا جمنی تہذےب اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے پےروکار تھے اور بلا تفرےق سب کو ساتھ لے کر چلنے کے حامی تھے ۔اس موقع پر ڈاکٹر ےوسف خلےل حسےنی ،ڈاکٹر فرےد قاضی اور اےسو سی اےشن کے تمام عہدےداران نے سبھی مہمانوں کا شکرےہ ادا کےا ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close