تازہ ترین خبریںدلی نامہ

دہلی میٹرو الرٹ: آج کی رات 9 بجےکے بعد راجیو چوک سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی

نئے سال کی شام 31 دسمبر کی رات نو بجے کے بعد راجیو چوک میٹرو اسٹیشن سے مسافروں کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کے ترجمان نے بتایا کہ دہلی پولیس کے افسران کے مشورے پر 31 دسمبر پیر کی رات نو بجے کے بعد راجیو چوک میٹرو اسٹیشن سے مسافروں کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ نئی دہلی علاقے میں نئے سال کی تقریبات کے دوران قانون و انتظام کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ راجیو چوک میٹرو اسٹیشن میں مسافر يلو لائن پر ہڈا سٹی سینٹر۔سمے پور بادلي اور بلیو لائن پر دوارکا سیکٹر 21۔نوئیڈا سٹی سینٹر / ویشالی ٹرین بدل سکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنی منزل تک پہنچنے کے لئے راجیو چوک میٹرو اسٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ ترجمان کے مطابق دیگر سبھی میٹرو اسٹیشنوں پر معمول کے مطابق میٹرو خدمات جاری رہیں گی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close