دلی نامہ

دہلی فسادات کی تحقیقات کرے گی کرائم برانچ

شمال مشرقی دہلی میں تین دنوں تک ہونے والے فسادات کے بعد فی الحال حالات قابو میں ہیں اور تحقیقات کے لیے کرائم برانچ کے تحت ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تشکیل کی گئی ہے۔

دہلی پولیس کے رابطہ عامہ کے افسر (پی آر او) مندیپ سنگھ رندھاوا نے بتایا کہ فساد زدہ علاقوں میں مناسب سیکورٹی فورسز کو تعینات کرنے کے بعد حالات قابو میں ہے۔ آج کسی قسم کی کوئی پرتشدد واقعہ نہیں ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ 48 ایف آئی آر اب تک درج کی جا چکی ہے اور حقائق کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد اور معاملے درج کیےجائیں گے۔ ایک ہزار سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیج ملے ہیں جس کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اب تک 106 افراد کوگرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دن و رات ہوشیاری برتی جا رہی ہے۔

اسپتالوں کے ذرائع سے موصولہ معلومات کے مطابق اب تک 37 افرادکی موت ہو چکی ہے جبکہ كئی افراد کی حالت انتہائی نازک ہے۔ دہلی پولیس کے خصوصی کمشنر ایس این شریواستو نے تشدد سے متاثر چاند باغ اور کھجوری خاص علاقے کا دورہ کیا اور مقامی افراد سے حال چال جانا۔ اس دوران مقامی افراد نے ان کے سامنے سیکورٹی، امن سے متعلق بہت سے مطالبات رکھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close