تازہ ترین خبریںدلی نامہ

دہلی فسادات: مہلوکین کی تعداد 42 ہوئی، کئی کی حالت نازک

شمال مشرقی دہلی میں تین دنوں تک جاری فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو سکتی ہے۔ کیونکہ صرف جی ٹی بی اسپتال نے ہی 33 اموات کی تصدیق کی ہے۔ دہلی ہیلتھ ڈپارٹمینٹ کے افسر کے مطابق اب تک مہلوکین کی تعداد 42 پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ دہلی تشدد میں مہلوکین کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ اسپتالوں میں زخمیوں کا علاج چل رہا ہے جہاں کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ شمالی-مشرقی دہلی میں تین دنوں تک ہونے والے پرتشدد، وحشیانہ واقعات میں تقریبا 200 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے کئی لوگوں کی حالت نازک ہے۔ فی الحال حالات قابو میں ہیں اور تفتیش کے لیے کرائم برانچ کی ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے۔

دہلی پولیس کے افسر رابطہ عامہ(پی آر او) مندیپ سنگھ رندھاوا نے بتایا کہ فساد زدہ علاقوں میں مناسب تعداد میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کرنے کے بعد حالات قابو میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 48 ایف آئی آر اب تک درج کی جا چکی ہے اور حقائق کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد مزید معاملے درج کیے جائیں گے۔ ایک ہزار سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیج ملے ہیں جن کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اب تک 106 افراد کی گرفتاری ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دن- رات مستعدی کے ساتھ احتیاط برتی جا رہی ہے۔

دہلی پولیس کے خصوصی کمشنر ایس۔ این شریواستو نے فساد سے متاثر چاند باغ اور کھجوری خاص علاقے کا دورہ کیا اور مقامی افراد سے خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر مقامی افراد نے ان کے سامنے سلامتی اورامن سے متعلق بہت سے مطالبات رکھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close