تازہ ترین خبریںدلی نامہ

دہلی سرکار کا تحفہ، غیر قانونی کالونیوں کی ہو سکے گی رجسٹری

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کو اعلان کیا کہ مرکزی حکومت نے دارالحکومت کی غیر قانونی کالونیوں کو ریگولائز کرنے کی منظوری دے دی ہے جس سے وہاں رہنے والے لوگوں کو ان کی زمین کا مالکانہ حق مل جائے گا۔

مسٹر کیجریوال نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا،’’مرکز نے دہلی حکومت کی غیر قانونی کالونیوں کو ریگولائز کرنے کی تجویز پر مثبت جواب دیا ہے۔ میں نےمحکمہ محصولات کو ہدایت دی ہیں کہ وہ غیر قانونی کالونیوں میں رہنے والے لوگوں کو فوری طورپر مالکانہ حق منتقل کرنے اور رجسٹری کرانے کا کام کرے۔‘‘ وزیراعلی نے کہا،’’دہلی میں غیر قانونی کالونیوں میں رہنے والے لوگوں کےلئے اچھی خبر ہے۔ ان کا مستقل گھروں میں رہنے کا خواب پورا ہوجائےگا۔ الیکشن سے پہلے دیگر سیاسی پارٹیاں ان کالونیوں کو ریگولائز کرانے کا وعدہ کرتی تھیں لیکن بعد میں وہ اسے بھول جاتی تھیں۔ اس بار ہماری حکومت بننے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ان کالونیوں میں رہنے والوں کو ان کے حق دلائیں گے۔‘‘

مسٹر کیجریوال نے کہا کہ دہلی کابینہ نے ایک تجویز پر اپنی مہر لگا کر 15 نومبر کو اسے مرکز کو بھیجا تھا۔ دہلی حکومت اب جلد ہی 1797غیر قانونی کالونیوں کا رجسٹریشن شروع کرا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کی شام دہلی کی حکومت کو مرکزی حکومت سے ان کالونیوں کے بارے میں بھیجی گئی تجویز پر مثبت جواب ملا۔ مرکزی حکومت ان کالونیوں کو مستقل کرنے کےلئے تیار ہے۔ وہ اس کے لئے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ مرکزی حکومت نے سوال پوچھے ہیں، جن کے جواب دے دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا،’’ان کالونیوں میں رہنے والے لوگوں نے کوئی ترقیاتی کام نہیں دیکھا۔ سال 2015 سے ان میں سڑکوں اور پائپ لائنوں وغیرہ پر بے مثال طریقہ سے 6000 کروڑ روپے خرچ کر دیئے گئے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close