Khabar Mantra
دلی این سی آردلی نامہ

ٰٓایم سی ڈی کا اسکول پہلی بار ٹاپ 10 میں شامل

سرکاری اسکولوں کا عالمی معیار کا ماڈل کارپوریشن میںکیا جارہا ہے نافذ : ڈاکٹر شیلی اوبرائے

(پی این این )
نئی دہلی: دہلی میونسپل کارپوریشن میں عآپ حکومت کے اسکول کو پہلی بار ٹاپ 10 میں شامل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر میئر ڈاکٹر شیلی اوبرائے نے کہا کہ سی ایم اروند کیجریوال کی قیادت میں تبدیلی شروع ہو رہی ہیں۔ اب ایم سی ڈی میں بھی تعلیم کو اولین ترجیحات میں شامل کیا جا رہا ہے۔ کیجریوال کے سرکاری اسکولوں کا عالمی معیار کا ماڈل کارپوریشن میں نافذ کیا جا رہا ہے۔ آنے والے چھ مہینوں میں ایم سی ڈی اسکولوں میں تبدیلیاں نظر آئیں گی۔دہلی میونسپل کارپوریشن کے تحت چلنے والے عام آدمی پارٹی کے اسکول کو پہلی بار ٹاپ 10 میں شامل کیا گیا ہے۔
ایم سی ڈی کے تحت دلشاد کالونی میں واقع نگر نگم پرتیبھا بالیکا ودیالیہ کو 127 ممالک میں انگلینڈ کی ایک تنظیم کی طرف سے کرائے گئے سروے کے بعد ‘کمیونٹی کولیبوریشن’ زمرے میں ورلڈ بیسٹ اسکول کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ اگلے مرحلے میں اگر اسکول ٹاپ تھری میں منتخب ہوتا ہے تو اس کو 2 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔
اس موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے میئر ڈاکٹر شیلی اوبرائے نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی قیادت میں تبدیلی کی شروعات ہو رہی ہےکیوں کہ ‘تعلیم’ عام آدمی پارٹی کی حکومت کی ترجیحات میں ہے۔ دہلی حکومت کے ماڈل کو دہلی میونسپل کارپوریشن میں بھی نافذ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے حوالے سے والدین کی ذمہ داری سب سے زیادہ ہے۔ بچوں کی تعلیم میں سب سے زیادہ حصہ والدین کا ہوتا ہے۔ 65 فیملی چیمپئن اس سکول کو چلانے میں مدد کرتے ہیں۔ ان فیملی چیمپئنز کے بچے بھی اس سکول میں پڑھتے ہیں۔ ان کی طرح دیگر والدین کو بھی اپنے بچوں کی مجموعی نشوونما پر توجہ دینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کیجریوال حکومت کے اسکولوں کا عالمی معیار کا ماڈل کارپوریشن میں نافذ کیا جا رہا ہے۔ آنے والے چھ مہینوں میں ایم سی ڈی اسکولوں میں تبدیلیاں نظر آئیں گی۔اسکولوں کی عمارت سے تعلیمی سطح میں تبدیلی آئے گی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close