تازہ ترین خبریںدلی این سی آر

دہلی حکومت نے 5سال میں کچی کالونیوں پر خرچ کئے 8147 کروڑ روپے

پچھلی حکومتوں سے ’آپ‘ حکومت نے تقریبا آٹھ گنا زیادہ خرچ کرکے کچی کالونیوں کو کیا ہے تیار: کجریوال

نئی دہلی (انور حسین جعفری)

دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے آج کہاکہ عام آدمی پارٹی کی دہلی حکومت نے 2015سے 2019 تک 8147کروڑ رو پیہ دہلی کچی کا لونیون پر ؒرچ کر کے ان کی کایا پلٹ کر دی ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں میں جتنا کا م کچی کا لونیون میں اب ہو ا ہے اتنا گزشتہ 70سال میں کبھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح پانچ سال میں کچی کالونیوں میں ترقی ہوئی وہ پہلے بھی ہو سکتی تھی، عام آدمی پارٹی سے پہلے کی حکومتوں کی نیت خراب تھی، وہ ترقی کرنا نہیں چاہ رہی تھیں،سال 2009 سے 2014 تک کچی کالونیوں پر محض 1186 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ جبکہ عام آدمی پارٹی نے تقریبا آٹھ گنا زیادہ خرچ کرکے کچی کالونیوں میں ترقی کرائی ہے۔

وزیر اعلی نے کہاکہ کچی کالونیاں رہنے لائق نہیں تھیں، ہم نے پانچ سال میں کچی کالونیوں میں رہنے والوں کو احترام دلایا۔ ہم نے سڑکیں بنوائیں، نالیا ں بنوائیں، جس سے برسات کا پانی گھر میں جانا بند ہوا، سیور لائنیں ڈلوائیں، 24 گھنٹے بجلی کا بندوبست کرایا،دو سو یونٹ بجلی مفت کر دی، 20 ہزار لیٹر مفت پانی کر دیا،اس سے کچی کالونیوں میں رہنے والوں کا معیارزندگی بھی دہلی کے دیگر حصوں میں رہ رہے لوگوں کے برابر ہوا۔ آج کچی کالونی میں رہنے والے بھی فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم دہلی کا حصہ ہیں۔

کجریوال نے کہا کہ پانچ سال پہلے کچی کالونیوں کابرا حال تھا، میں 2015 کے اسمبلی انتخابات کے دوران کچی کالونیوں میں جاتا تھا تو وہاں رہ رہے لوگوں کی پریشانی سے رو بہ رو ہوتا تھا۔میں نے تبھی لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ حکومت بننے کے بعد کچی کالونیوں کو اس زندگی سے باہر نکالا جائے گا۔ گزشتہ پانچ سال میں کچی کالونیوں کیکا یا پلٹ کر دی ہے سی سی ٹی وی کیمرے لگ گئے، ممبر اسمبلی فنڈ سے کچی کالونیوں میں گیٹ لگوایا گیا، محلہ کلینک شروع کی۔ سرکاری اسکولوں میں بچے ابھی نجی اسکول کی سطح کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، ہم نے 8 ہزار کروڑ سے زیادہ روپے خرچ کر پانی، نالی،سیور اور بجلی کا بندوبست کر دایا۔

دہلی کی کچی کالونیوں میں واقع سیپٹیک ٹینک کی مفت صفائی بھی اب دہلی سرکار کرا ئے گی۔اس طرح کچی کالونیوں میں رہنے والوں کی زندگی تبدیل کرنے کا وعدہ پورا کیا۔وزیر اعلی نے کہاکہ دہلی میں کل 1797 کچی کالونیاں ہیں،ان میں سڑکیں اور نالیاں بننے پر811 کروڑ رو پیہ خرچ ہوا ہے، 1281 کالونیوں میں سڑکیں اور ڈرین بپرکل 4312 کروڑ خرچ ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ 2002 – 2009تک صرف 45 کالونیوں میں پانی کی پائپ لائین ڈلی تھیں، 2009 – 2014تک 245 کالونیوں میں پانی کی پائپ لائین ڈلی تھی،لیکن 2015سے اب تک 579 کالونیوں میں پاین کی پائپ لائن دالی جا چکی ہیں،جن پر کل 391 کروڑ روپے خرچ ہو ئے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close