تازہ ترین خبریںدلی نامہ

دہلی حج کمیٹی میں عازمین کی حج تربیت کا آغاز 25 اپریل سے

دہلی کے علاقہ وائز ہر ٹرینگ میں 300عازمین سمیت کل 2430عازین کی ہو گی حج تربیت

نئی دہلی (انور حسین جعفری)

حج بیت اللہ 2019 کے لئے منتخب عازمین حج کےلئے جاری عمل کے چلتے عازمین کی حج ٹریننگ کا سلسلہ بھی شروع ہونے جا رہا ہے۔ اطلاع کے مطابق دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ذریعہ حج بیت اللہ 2019 کے مبارک سفر پر روانہ ہونے والے منتخب عازمین کی حج ٹریننگ کا آغاز 25 اپریل سے دہلی حج کمیٹی کے دفتر حج منزل ترکمان گیٹ پر ہونے جا رہا ہے۔ جو 4 مئی تک جاری رہے گا۔ دہلی کے علاقہ وائزیہ ہونے والی ان 8 ٹریننگ میں دہلی کے مختلف علاقوں کے 300 مرد و خواتین عازمین سمیت کل 2430 عازمین کو حج کی ٹریننگ دی جائے گی۔ جو حج کمیٹی آف انڈیا سے ٹرینگ یافتہ ماسٹر ٹرینر دیں گے۔ یہ ماسٹر ٹرینرس سعودی عرب کے سرکاری نظام، حج ارکان، مقدس مقامات وغیرہ کی بنیادی تربیت دیں گے تاکہ حاجیوں کو سعودی عرب میں دوران حج کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس کے علاوہ علماء کرام دینی ارکان اور احکامات و مسائل پر روشنی ڈالیں گے۔ خواتین عازمین حج کےلئے دینی احکامات اور مسائل نسواں کےلئے خاتون عالمہ تربیت دیں گی۔ اس کے علاوہ دہلی کے مختلف علاقوں میں بھی خادم الحجاج تنظیموں کی جانب سے حج تربیت دی جائیں گی۔

بتا دیں کہ حج مشن 2019 کے مرکزی وزارت اقلیتی امور کی حج کمیٹی ا ٓف انڈیا کی جانب سے اضافی حج کوٹہ ریاستی حج کمیٹیوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ جس کے بعد قرعہ اندازی کے بعد ویٹنگ لسٹ موجود درخواست دہندگان کی سلسلہ وار حج منظوری ہو رہی ہے۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی بات کریں تو یہاں اضافی حج کوٹے میں 397سیٹیں ملی ہیں۔ جس سے اضافی کوٹے اوریہاں کی کینسل اور دیگر ریاستوں سے بچی ہوئی سیٹوں کو ملا کر ابھی تک کل 531 ویٹنگ کلیئر ہوئی ہے۔ جبکہ مزید کلیئر ہونے کی امید ہے۔ دہلی سے اس مرتبہ تقریباً 2430 عازمین حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close