تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

دہلی تشدد کی آیت اللہ خامنہ ای نے کی مذمت

ایران کےاعلی رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے جمعرات کو ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی مذمت کی اور کہا کہ دہلی میں حالیہ فرقہ وارانہ تشدد کے تعلق سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل غمزدہ ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہندوستان میں مسلمانوں کے قتل عام پر پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل غمگین ہیں۔ حکومت ہند کو چاہئے کہ وہ انتہا پسند ہندوؤں اور ان کی پارٹیوں سے نمٹے اور مسلمانوں کے قتل عام کو روکے تاکہ ہندوستان عالم اسلام سے کٹ کر نہ رہ جائے۔‘‘ یہ پوسٹ ہیش ٹیگ ’ہندوستانی مسلمان خطرے میں‘ کے ساتھ ختم ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے ) کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان شمال مشرقی دہلی میں ہوئے پر تشدد تصادم میں اب تک 53 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close