تازہ ترین خبریںدلی نامہ

دہلی: اناج منڈی میں شدید آگ، 43 افراد ہلاک، کئی کی حالت نازک

دہلی کے رانی جھانسی روڈ کے نزدیک اناج منڈی میں ایک عمارت کی چوتھی اور پانچویں منزل میں اتوار کی صبح شدید آگ لگ گئی جس میں کم از کم 43 افراد کی دم گھٹنے سے موت ہوگئی اور تقریباً 15 افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

بتا دیں کہ خبروں کے مطابق فیکٹری مالک کے بھائی کو پولیس حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ جس فیکٹری میں آگ لگی اس میں اسکول بیگ، بوتل اور دیگر قسم کی چیزیں جمع کی گئی تھیں۔ یہ فیکٹری رہائشی علاقے میں چلائی جارہی تھی۔ جھلسے لوگوں کو رام منوہر لوہیا، ہندو راو اسپتال، صفدرجنگ اسپتال، لیڈی ہارڈنگ اور لوک نائک جے پرکاش اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ وہیں دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے ہلاک شدگان کے گھروالوں کو 10-10لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے عدالتی تحقیق کا حکم دیا اور کہا کہ اس معاملے میں جو بھی قصوروار ہوگا اسے سخت سے سخت سزا دی جائےگی۔ حکومت زخمیوں کا علاج کرائے گی اور ہر زخمی کو ایک ایک لاکھ روپے کی راحت کےلئے امدادی رقم دی جائےگی۔ پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا فی الحال پتہ نہیں چل پایا ہے۔ موقع پر این ڈی آر ایف، پولیس اور فارنسک ٹیم پہنچ کر آگ لگنے کی وجوہات کی جانچ کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر لوگوں کی موت دم گھٹنےسے ہوئی ہے۔

فائربریگیڈ افسر کے مطابق حادثے کی اطلاع صبح پانچ بج کر 20 منٹ کے قریب ملی اور اس کے بعد فوراً فائربریگیڈ محکمے کی 30 سے زیادہ گاڑیوں کو موقع پر بھیجا گیا۔آگ پر پوری طرح قابو پا لیا گیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close