اپنا دیشتازہ ترین خبریں

دہلی اسمبلی انتخابات 2020: 8 فروری کو ہوگی ووٹنگ، 11 کو نتائج کا اعلان

ملک کی راجدھانی دہلی میں اسمبلی انتخابات کا اعلان ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پیر کی دوپہر کو پریس کانفرنس کی۔ اسی کے ساتھ دارالحکومت میں ضابطہ اخلاق نافذ ہوگئی ہے۔ دہلی میں 8 فروری کو تمام 70 اسمبلی سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے، 11 فروری کو انتخابی نتائج کا اعلان ہوگا۔

اسمبلی انتخابات میں ایک بار پھر مقابلہ سہ رخی ہے، ایک طرف حکمراں عام آدمی پارٹی تو اپوزیشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس ہیں۔ پیر کی دوپہر کو الیکشن کمیشن نے دہلی میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا۔

نوٹیفکیشن جاری ہونے کی تاریخ: 14 جنوری، منگل
پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ: 21 جنوری، منگل
پرچوں کی جانچ: 22 جنوری
ووٹ ڈالنے کی تاریخ: 8 فروری
نتیجے: 11 فروری، منگل

چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی میں کل 70 اسمبلی سیٹیں ہیں، اس اسمبلی کی مدت 22 فروری، 2020 تک ہے۔ انتخابات کو لے کر ریاستی الیکشن کمیشن، پولیس انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کی گئی تھی۔ ووٹروں کو پولنگ بوتھ پر آنے کے لئے پک اپ-ڈراپ ملے گا۔ اس کی تفصیلات ویب سائٹ پر ڈال دی جائے گی اور ایک نمبر بھی جاری کیا جائے گا۔

دہلی میں اسمبلی کی کل70 نشستیں ہیں۔ جس میں 58سیٹیں جنرل کیلئے، 12سیٹیں ایس سی کیلئے مختص ہیں۔ دہلی میں کل 13750پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ انتخابات کیلئے کل90ہزار ملازمین ڈیوٹی پر لگائے جائیں گے۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں اسمبلی انتخابات ہمیشہ سے ہی دلچسپ ہوتے رہے ہیں۔ یہاں سے نکلنے والا پیغام پورے ملک میں جاتا ہے۔ دہلی میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ ووٹر ہیں جو ریاستی حکومت کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close