تازہ ترین خبریںدلی نامہ

دہلی اسمبلی انتخابات: کانگریس کی سونیا سمیت 40 تشہیر کاروں کی فہرست جاری

کانگریس نے بدھ کے روز دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سمیت 40 نمایاں تشہیر کاروں کی فہرست جاری کر دی۔

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق پارٹی صدر سونیا گاندھی، مسٹر گاندھی، محترمہ واڈرا کے علاوہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ، مسٹر واڈرا اور پارٹی کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد پارٹی کی انتخابی مہم کی کمان سنبھالیں گے۔ ساتھ ہی پارٹی کے سینئر لیڈر پی سی چاکو، پارٹی کی دہلی اکائی کے صدر سبھاش چوپڑا، پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گهلوت، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل اور پڈو چیری کے وزیر اعلی وی نارائن سامی بھی پارٹی کے نمایاں تشہیر کاروں میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مسٹر اجے ماکن، مسٹر جے پی اگروال، محترمہ میرا کمار، مسٹر کَپل سبل، مسٹر راج ببر، مسٹر ششی تھرر، مسٹر ہریش راوت، مسٹر بھوپندر سنگھ ہڈا، مسٹر شتردھن سنہا، مسٹر نوجوت سنگھ سدھو، مسٹر جیوتر آدتیہ سندھیا، مسٹر سچن پائلٹ، مسٹر رنديپ سنگھ سورجےوالا، مسٹر کیرتی آزاد، مسٹر ادت راج، مسٹر ندیم جاوید، محترمہ رنجیتا رنجن، مسٹر كلجيت سنگھ ناگرا، مسٹر راجکمار چوہان، محترمہ سشمیتا دیو، مسٹر بی وی سرینواس، محترمہ نگما مرارجی، مسٹر نیرج کندن، محترمہ شرمشٹھا مکھرجی، محترمہ راگنی نائیک، محترمہ خوشبو سندر، مسٹر نتن راوت اور محترمہ سادھنا بھارتی شامل ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close