تازہ ترین خبریںدلی نامہ

دہلی اسمبلی انتخابات: وقت پر نہیں پہنچے کیجریوال، کل داخل کریں گے کاغذات نامزدگی

الیکشن افسر کے دفتر میں مقررہ وقت کے بعد پہنچنے کی وجہ سے عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال پیر کے روز دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کر سکے۔ وزیراعلیٰ اب نامزدگی کے آخری دن منگل کے روز فارم داخل کریں گے۔

یاد رہے کہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے تین بجے کا وقت مقرر کیا جاتا ہے لیکن مسٹر کیجریوال تاخیر سے پہنچے اور آج کاغذات نامزدگی داخل نہیں کر سکے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے نئی دہلی اسمبلی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے پیر کے روز ریلی کی شروعات کی تھی۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر نے ریلی شروع کرنے سے پہلے والمیکی مندر میں پوجا کی۔ انہوں نے پہلے اپنی ماں سے آشیرواد لیا اور ہاتھ میں كلاوا بندھوايا۔ اس کے بعد ان کا روڈ شروع ہوا۔ کیجریوال دوپہر بعد جام نگر میں ڈپٹی کلکٹر کے آفس میں اپنا کاغذات نامزدگی داخل کرنے والے تھے۔

مسٹر کیجریوال کے روڈ شو کو ‘جنتا کا سی ایم’ کا نام دیا گیا تھا۔ اس کے کارکنوں کے ہجوم کے علاوہ ان کے ساتھ جیپ پر نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور پارٹی لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ بھی تھے۔ انڈیا گیٹ کے قریب جام نگر ہاؤس واقع الیکشن افسر کے دفتر کے باہر جمع کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کیجریوال نے کہا کہ انہیں پرچہ نامزدگی داخل کے لئے شام تین بجے پہنچنا تھا۔ انہوں نے کہا، "ریلی میں بڑی تعداد میں کارکن اور عوام شامل تھے۔. اس کی وجہ سے میں آج الیکشن افسر کے دفتر پر وقت سے نہیں پہنچ سکا۔ میں آپ لوگوں کو چھوڑ کر نہیں جا سکتا تھا، اب کل کاغذات نامزدگی داخل کروں گا۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی اسمبلی الیکشن کے تحت 8 فروری کو ووٹنگ ہوگی جب کہ ووٹ شماری کے لیے 11 فروری کی تاریخ مقرر ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close