Khabar Mantra
بہار- جھارکھنڈ

دہشت گردوں سے ٹیچر کے بیٹے کے تعلق کا پردہ فاش

اے ٹی ایس نے کیا انکشاف،پولیس ٹیم کی دبش میںجاوید کو کیا گیا گرفتار

 

(پی این این)

پٹنہ:بہار کے سارن میں ایک ریٹائرڈ ٹیچر کا بیٹا جموں و کشمیر میں دہشت گردوں سے تعلق کا سراغ ملا۔ مشترکہ کارروائی کے بعد اے ٹی ایس کی ٹیم نے سارن کے تھانہ مڈھورا تھانہ علاقہ میں دیو بہوآرا میں واقع آبائی گھر سے اسے گرفتار کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دیو بہوآرا کے رہائشی ریٹائرڈ ٹیچرمحفوظ انصاری کا 25سالہ بیٹا جاوید نے کشمیر سے تعلق رکھنے والے مشتاق نامی نوجوان کو7 ریوالور مہیا کرایا تھا جنھیں پاکستانی دہشت گردوں تک پہنچایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جاوید کو بہار اور جموں و کشمیر کی ایس ٹی ایف کی مشترکہ ٹیم نے گرفتار کیا تھا۔ دیہی عوام کے مطابق گاو¿ں میں جو پولیس ٹیم آئی تھی اس میں40 سے 50 جوان شامل تھے۔

دریں اثنا ءڈی جی پی ایس کے سنگھل نے بتایا کہ بہار پولیس جموں وکشمیر پولیس سے رابطے میں ہے۔ ہمیں جوموصولہ اطلاعات ملی ہیں ہم اس پر مزید کارروائی کر رہے ہیں۔ جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دلباگ سنگھ نے انکشاف کیا تھا کہ کشمیر میں سرگرم عسکریت پسند بہار سے اسلحہ خرید رہے ہیں۔ اس کے لئے پنجاب میں تعلیم حاصل کرنے والے کچھ کشمیری طلباءوادی میں غیر قانونی اسلحہ لانے کے لئے ان کا استعمال کررہے تھے۔ سنگھ نے یہ انکشاف خود ساختہ کمانڈر ہدایت اللہ ملک اور ظہور احمد راتھر کی گرفتاریوں کے بعد کیا۔ بہار سے دہشت گردوں کو 7ریوالور بھیجنے کا معاملہ سامنے آتے ہی اے ٹی ایس اور دیگر پولیس ایجنسیوں کو تفتیش کے لئے سرگرم کردیا گیا تھا۔

معلومات کے مطابق جاوید کی کالج میں کشمیر کے مشتاق نامی نوجوان کے ساتھ جس کا تعلق دہشت گردوں سے تھا،دوستی تھی۔ جس کے کہنے پر جاوید نے سارن سے مشتاق کو7ریوالور فراہم کیا۔پاکستان کے ایماءپر دہشت گردی سرگرمیوں کو انجام دینے والوں تک یہ ریوالور پہچائی۔

مقامی مکھیہ اور دوسرے دیہی عوام کا کہنا ہے کہ جاوید پہلے کہیں باہررہ کر تعلیم حاصل کرتا تھا۔ ادھر قریب ایک ماہ سے گھر پر ہی رہتا تھااور گھر والے اس کے بیمار رہنے کی بات بتاتے تھے۔جاوید کے کل5 بھائی اور ایک بہن ہے۔ پولیس کے پہنچتے ہی جاوید کے گھر کے قریب والے گھر سے ایک لڑکے کواٹھا لیا گیا پھر جاوید کے بارے میں اس سے اطلاع ملنے کے بعد پولیس اس کے گھر میں داخل ہوگئی۔ پولیس کو دیکھ کر جاوید نے فرار ہونے کی کوشش کی مگر اس کی کوشش بیکار گئی اور وہ پولیس ٹیم کے ہاتھوں پکڑا گیا۔

اس سے پہلے بھی دہشت گردوں کے تار بہار سے جڑے ہیں۔ انڈین مجاہدین (آئی ایم)ممنوعہ تنظیم سمی کے متعدد ارکان یہاں پکڑے گئے ہیں۔ بودھ گیا اور پٹنہ کے گاندھی میدان دھماکے کے ماسٹر مائنڈ بہار سے تعلق رکھنے والے تحسین عرف مونو اورحیدر علی عرف بلیک بیوٹی ہیں۔حیدر کی شادی اورنگ آباد میں ہوئی ہے اور منو سمستی پور کا رہائشی ہے۔ سال 2019 میں اے ٹی ایس نے بنگال کی دہشت گردتنظیم جمعیت المجاہدین(جے ایم بی) اور اسلامک اسٹیٹ بنگلہ دیش(آئی ایس بی ڈی)سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں خیرالمنڈل اور ابو سلطان کو پٹنہ گرفتار کیا گیا تھا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close