تازہ ترین خبریںدلی این سی آر

دہلی، این سی آر پر پھر منڈلا رہا ہے ٹڈیوں کا خطرہ، میوات میں ٹڈی دل کا حملہ

نئی دہلی(انور حسین جعفری)
کورونا وائرس سے نبرد آزاماں راجدھانی دہلی پر ایک مرتبہ پھر ٹڈیوں کے حملے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ گزشتہ دنوں ٹڈیوں کے حملے سے بچی راجدھانی دہلی اور این سی آر کے علاقوں پر ایک مرتبہ پھر ان ٹڈیوں کے وسیع حملے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ٹڈیوں کی بڑی ٹکڑی دوبارہ دہلی کے قریب ا ٓگئی ہے۔ اس ٹڈی دل نے دہلی کے قریب ہریانہ کے نوہ ضلع میں حملہ کیا ہے۔ جس سے دہلی میں بھی ان کے حملے کا خطرہ بڑھا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، ٹڈیوں کا دل گزشتہ شام ضلع نوہ کے قصبہ پنہانہ اور فیروز پور جھیرکا پہنچ گیا تھا۔ یہ ٹڈی دل تقرباً 8 کلو میٹر کے علاقہ میں پھیلا ہوا تھا۔ لیکن انتظامیہ نے کسانوں کے ساتھ پوری رات محنت اور مستعدی نے ٹڈیوں کو یہاں سے بھگا دیا۔ جس سے فصلوں کو زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے۔ یہ ٹڈی دل پنہانہ کے گاؤں لوہیگا کلاں سے دو حصوں میں تقسیم ہو گیا، جس میں ایک راجستھان اور دوسرا فیروز پور جھیرکا کی طرف نکل گیا۔ ان کی تعداد کروڑوں میں بتائی جا رہی ہے۔

بتایا جا رہا ہے گزشتہ روز تیز ہوا کے ساتھ بارش آنے سے پہلے ہی لاکھوں ٹڈیوں نے درختوں اور فصلوں پر قبضہ کر لیا۔ ٹڈی دل کی خبر ملتے ہی ایس ڈی ایم امردیپ سنگھ، محکمہ زراعت کے ایس ڈی او، بلاک زراعت کے تکنیکی افسر علاقائی پٹواریوں کے ساتھ جنگل میں پہنچے اور فائر انجن، پک اپ گاڑیاں اور اسپرے مشینوں سے کھیتوں میں درختوں پر دواکا چھڑکاؤ کرایا۔ محکمہ زراعت اور کسانوں کی کوشش کے بعد یہ ٹڈی دل آج میوات کی طرف نکل گیا ہے۔ جہاں اس کے حملے کی خبر ہے۔ اس سے دہلی میں بھی اس ٹڈی دل کے حملے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ حالانہ اس خطرے کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت کی جانب سے بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ گزشتہ دنوں بھی ٹڈی دل کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر دہلی کے کابینہ کے وزیر گا پال رائے نے فوری ایکشن لیتے ہوئے افسران کو فوری ایکشن لینے کی ہدایات جاری تھیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close