اپنا دیشتازہ ترین خبریں

دہشت گردی پر صرف بات نہیں بلکہ سخت کارروائی کرنے کا وقت آ گیا: پی ایم مودی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے جموں و کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت اور پاکستان سے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کیے جانے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ عالمی برادری کے متحد ہونے اور ٹھوس کارروائی کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

مسٹر مودی نے جنوبی کوریا کے صدر مون ژئی ان کے ساتھ میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے کہا ’’اب وقت آ گیا ہے عالمی برادری باتوں سے آگے بڑھ کر اس مسئلہ کے خلاف متحد ہو کر کارروائی کرے‘‘۔ پلوامہ حملے کے بعد ہندوستان کے تئیں اظہار تعزیت اور تعاون کے لئے مسٹر مون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان جمہوریہ کوریا کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستانی وزارت داخلہ اور کوریائی نیشنل پولیس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط دونوں فریق کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کی سمت میں ایک خاص قدم ہے۔ بتا دیں کہ مسٹر مودی کوریا کی دو روزہ دورے پر ہیں۔ انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین تعاون کے لئے آج ‘سیول پیس ایوارڈ‘ سے بھی نوازا گیا ہے۔ سیول پیس پرائز کلچرل فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد ایک تقریب میں یہ ایوارڈ پیش کیا گیا.

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close