اپنا دیشتازہ ترین خبریں

دگ وجے سنگھ کو ٹکر دیں گی سادھوی پرگیہ، بھوپال سے ملا ٹکٹ

بھارتیہ جنتاپارٹی نے مدھیہ پردیش کی بھوپال لوک سبھا سیٹ سے مالیگاؤں بم دھماکہ معاملے میں ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو ریاست کے سابق وزیراعلی اور کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ کے خلاف انتخابی میدان میں اتارا ہے۔

بی جے پی نے اس کےعلاوہ ودیشا سیٹ سے وزیرخارجہ سشما سوراج کی جگہ مسٹر رماکانت بھارگوکو، گونا سیٹ سے ڈاکٹر کے پی یادو کو اور ساگر سیٹ سے مسٹر راج بہادر سنگھ کو امیدوار بنایا ہے۔ گونا سیٹ پر ڈاکٹر یادو کا مقابلہ کانگریس جنرل سکریٹری جیوترآدتیہ سندھیا سے ہوگا۔

محترمہ سوراج نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ وہ خرابی صحت کی وجہ سے اس بار لوک سبھا انتخاب نہیں لڑیں گی۔ ساگر سیٹ سے پچھلے انتخاب میں ڈاکٹر لکشمی نارائن نے یادو بی جے پی کے ٹکٹ پر فتح حاصل کی تھی، اس بار پارٹی نے انھیں امیدوار نہیں بنایا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close