Khabar Mantra
دلی این سی آردلی نامہ

شافع محشر سے سوغات شفاعت پانے کے لیے رنگینیوں سے دور ہوکرکریں آخر کی فکر

نئی دہلی:ہر اہل ایمان کے لیے ضروری ہے کہ اللہ و رسول کی رضا و خوشنودی، قبر و حشر، حساب و کتاب، پل صراط و گرمی حشر کی ہولناکیوں میں رب کے باران رحمت اور شافع محشر سے سوغات شفاعت پانے  کے لیے دنیا کی رنگینیوں سے دور ہوکر فکر آخرت کرے۔

 قادری ثمر فاؤنڈیشن و سماجی تنظیم امنگ کے اشتراک و تعاون سے نزد میٹرو اسٹیشن نانگلوئی میں منعقد فکر آخرت کانفرنس میں جامع مسجد فتحپوری کے شاہی امام ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نقشبندی نے مذکورہ خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے فاؤنڈیشن کے ممبران و اہل علاقہ کے اس نیک قدم کی ستائش کرتے ہوئے دینی اجلاس کے انعقاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور کہا کہ یہ مذہبی مجالس ہماری اصلاح و تربیت کی وہ درسگاہیں ہیں جہاں ہم تشنگان علم و فن کو عمائدین ملت اپنے وعظ و بیان سے دین و مذہب اور عشق توحید و رسالت کا جام پلاتے ہیں۔ دارالعلوم محبوب الٰہی کے اساتذہ قاری فیروز عالم و قاری سلمان رضا ازہری نے آیات قرآنی سے اجلاس کا آغاز کیا۔ قائدین اجلاس قاری عبداللہ رضوی و مفتی رفیع حسن منظری اور فرحان برکاتی، قاسم شمسی، قاری عطاالرحمٰن، طاہر حسین اشرفی، سید ارسلان اعظم اور قاری انوار الحق و غیرہ نے حمد و نعت و انقلابی نظمیں پیش کیں۔

صدور اجلاس مولانا افتخار عالم دیناجپوری نے خیر مقدمی کلمات اور الحاج قاری ریاست علی رضوی بانی و مہتمم الجامعہ القادریہ برکات رضا پریم نگر نانگلوئی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ خطیب خصوصی مولانا سید شباہت حسین نے دلوں میں خشیت الٰہی اور حب رسول پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے فکر آخرت کرنے کی تلقین کی۔ نظامت مولانا سید قیصر خالد فردوسی نے کی۔ سرپرست اجلاس نبیرہ اعلیٰ حضرت مولانا منان رضا خاں منانی میاں نے فضائل درود وسلام، برکت اوراد و وظائف اور فوائد حلقہ ذکر کے بیان اور دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا ۔

 اس موقع پر مولانا عبدالکریم قادری، مولانا فاروق رضا برکاتی، مولانا شکیل احمد جائسی، الحاج قاری حجۃ الاسلام، مولانا اقلیم رضا، مولانا ضمیرالاسلام اور سرکردہ افراد زینت جشن بنے رہے۔ فاؤنڈیشن کے عہدیداران آصف خاں، تسلیم انصاری، ریحان وارثی، نعیم قادری، عتیق نواز، محمد عالم، نبیل احمد، ارشاد نواز، شکیل خاں، فہیم انصاری، ریحان صدیقی، امیر انصاری، فاروق خان، محمد آصف اور محمد ریحان وغیرہ نے اپنا خاص تعاون پیش کیا ۔جبکہ مخیر قوم بابو انصاری نے شرکائے اجلاس کی

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close