اپنا دیشتازہ ترین خبریں

دو مہینہ کی اونچی سطح پر پہنچا سونا، چاندی 300 روپے مہنگی

عالمی سطح پر پیلی دھات کی چمک پھیکی پڑنے کے باوجود شادیوں میں زیورات کی مانگ سے منگل کو دہلی صرافہ بازار میں سونا 375 روپے کی چھلانگ لگاکر دو مہینہ سے زیادہ کی اونچی سطح 33,395 روپے فی دس گرام پر پہنچ گیا۔ اس دوران سکہ بنانے والوں کے اٹھاو میں تیزی سے آنے سے چاندی بھی 300 روپے کے اضافہ کے ساتھ 38,300 روپے فی کلو گرام پر پہنچ گئی۔

لندن اور نیویارک سے موصولہ رپورٹ کے مطابق سونا حاضر آج 2.07 ڈالر کی کمی کے ساتھ 1,298.00 ڈالر فی اونس پر آگیا۔ جون کا امریکی سونا وعدہ 2.90 ڈالر گر کر 1,298.00 ڈالر فی اونس بولا گیا۔

مارکٹ ماہرین نے بتایا کہ منافع وصولی اور مضبوط ڈالر کے دباو میں عالمی بازاروں میں پیلی دھات کی چمک پھیکی پڑی ہے۔ حالانکہ امریکہ۔چین مابین تیزی سے تلخ ہوتے تعلقات کی وجہ سے ماہرین کا رجحان اب بھی محفوظ سرمایہ کاری پر زیادہ ہے۔ بین الاقوامی مارکٹ میں چاندی حاضر 0.01 ڈالر کی تیزی کے ساتھ 14.78 ڈالر فی اونس کی قیمت سے فروخت ہوئی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close