اپنا دیشتازہ ترین خبریں

دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے والوں کو ووٹ کا حق نہیں ملنا چاہئے: بابارام دیو

یوگ گرو بابا رام دیو نے اس سے پہلے بھی کامیاب زندگی کے لئے بیچلر لائف کو سہی بتایا تھا۔ یوگ گرو نے ہری دوار میں بنی پتنجلی یوگ پیٹھ میں ہندوستانی نوجوانوں کو شادی شدہ زندگی گزارنے کو لے کر بڑا پیغام دیا ہے ۔انہوں نے یوگ پیٹھ میں شامل لوگوں سے کہا، اس ملک میں جو ہماری طرح ہیں اور جنہوں نے شادی نہیں کی ہے تو ان کی خاص عزت کی جانی چاہئے۔ لیکن جو شادی کریں انہیں 2 سے زیادہ بچے پیدا نہیں کرنا چاہئے

انہوں نے کہا کہ اگر وہ ایسانہ کریں تو انہیں ووٹ سینے کا حق نہیں ہونا چاہئے۔ بابا نے اپنی بات میں کہا کہ لوگ اپنے گھر والوں کے لئے جیتے ہیں ’نہ بیوی نہ بچے دیکھو پھر بھی کتنے اچھے‘ اس کے ساتھ رام دیو نے کہا کہ گھر والوں کے ساتھ زندگی گزارنا آسان نہیں ہوتا ہے ۔

رام دیو نے میڈیا سے کہا کہ، ’’میں نے نیا برانڈ بنایا ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر میرے بچے ہوتے تو وہ پتنجلی کے لئے دعویٰ کر سکتے تھے‘‘ لیکن پھر میں انہیں بتاتا کہ یہ تمہارے باپ کی پراپرٹی نہیں ہے بلکہ ملک کے لوگوں کی ہے ۔بتایا جا رہا ہے کہ بابارام دیو کی ہری دوار بیسٹ فرم پتنجلی اب تک قریب 56 ریٹیلوں کا نیٹ ورک بنا چکی ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close