اپنا دیشتازہ ترین خبریں

دوران پرواز سادھوی پرگیہ پر بھڑکے مسافر، ویڈیو وائرل

ہوائی جہاز میں سیٹ کو لے کر سادھوی پرگیہ کے رویہ سے مسافر ناراض، سیٹ پر بیٹھنے کو لے کر ہوا تھا تنازعہ

مالیگاؤں بم دھماکہ معاملے کی ملزم اور اپنے متنازعہ بیان کیلئے جانی جانے والی بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ اس بار اپنے بیان کیلئے نہیں بلکہ اپنے رویہ کیلئے سرخیوں میں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پرواز کے دوران سیٹ کولے کر ہوئے تنازعہ میں سادھوی کے رویہ سے مسافر سخت برہم ہوگئے اور انہوں نے سادھوی کو خوب کھری کھوٹی سنائی۔ اس ہنگامے کا پورا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے.

دہلی سے بھوپال کی ایک پرواز میں سوار پرگیہ ٹھاکر کو سیٹ کے چکر میں مسافروں کے غصے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں ایک مسافر بی جے پی رہنما سے کہہ رہا ہے کہ آپ کو شرم نہیں آ رہی ہے کہ آپ اس طرح کا برتاؤ کر رہی ہیں۔ دہلی سے بھوپال جانے والی اسپائی جیٹ کی فلائٹ میں سیٹ کو لے کر سادھوی پرگیہ ٹھاکر کی پرواز کے ممبر سے بحث ہوگئی، سیٹ کی مانگ کو لے کر وہ ہوائی جہاز میں ہی دھرنے پر بیٹھ گئیں، اس دوران مسافروں نے طیارے میں سادھوی پرگیہ کے خلاف محاذ کھول دیا اور ان کے رویے کی مذمت کی۔

سوشل میڈیا پر اس بحث کا جو ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، اس میں ایک خاتون کہہ رہی ہیں، ‘… آپ فیصلہ کیجئے، آپ کا مینجمنٹ کون ہے؟ یہاں کی پروفیشنلزم نہیں ہے…“ اس پر سادھوی پرگیہ جواب دیتی ہیں، ‘میں نے صبح ہی بول دیا مجھے اپنی رول بک دکھا دو، مجھے بنے گا بیٹھتے تو بیٹھوں گی نہیں بنے گا تو میں چلی جاؤں گی“۔

یہاں دیکھیں ویڈیو:


اسی درمیان ایک شخص درمیان میں آتا ہے جو کہ سادھوی پرگیہ پر بھڑک جاتی ہے۔ شخص نے کہا کہ آپ تو لیڈر ہیں اور آپ عوام کو ہی تکلیف دے رہی ہیں۔ آپ کو اس بات کی شرم نہیں ہے کہ 50 لوگوں کو آپ کی وجہ سے پریشانی ہوئی۔ بالکل، شرم بہت اچھا لفظ ہے۔ اس دوران سادھوی نے ان پر صحیح زبان استعمال کرنے کو کہا۔

بتا دیں کہ گزشتہ دنوں ہی اسپائی جیٹ کی فلائٹ میں سیٹ کو لے کر سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی کرو ممبر سے تنازعہ ہو گیا تھا۔ سادھوی سب سے آگے کی یعنی ہنگامی نشست چاہتی تھیں۔ چونکہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر وہیل چیئر پر ایئر پورٹ پہنچی تھیں، تو انہیں ہنگامی سیٹ نہیں مل سکتی تھی لیکن بی جے پی رہنما اس کو لے کر ضد کر رہی تھیں۔ اسی کو لے کر تنازعہ ہوا تھا، سادھوی نے طیارے کے کرو ممبر پر زیادتی کا الزام لگایا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close