تازہ ترین خبریںدلی نامہ

دوجانہ ہاؤس میں قانونی صلاح، روزگار اور بیداری کیمپ کا انعقاد

سینٹرل ڈسٹرک لیگل سروس اتھارٹی،پیوپلس اون فاؤنڈیشن اور سید شوکت علی ہا شمی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام کیمپ میں سیکڑوں افراد نے کیا استفادہ

نئی دہلی (انور حسین جعفری)

پرا نی دہلی کے عوام،نو جوانوں اور خواتین کو مفت قانونی صلاح فراہم کر نے ان کے روز گار، تعلیم اور بااختیار بنانے کیلئے جامع مسجد دہلی سے متصل دوجانہ ہاؤس میں بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سیکڑوں خواتین اور نو جوانوں نے شرکت کر کے استفادہ حاصل کیا۔

سینٹرل ڈسٹرک لیگل سروس اتھارٹی،پیوپلس آن فاؤنڈیشن اور سید شوکت علی ہا شمی میموریل ٹرسٹ کے مشترکہ اس کیمپ میں مہمان خصو صی سیشن کورٹ کے جج اور سینٹرل ڈسٹرک لیگل اتھارٹی کے سکریٹری سندیپ گپتا نے گھریلو تشدد،چھیڑ چھاڑ کی شکار ہونے والی خواتین کو قانونی مشورے بھی دیئے۔

سندیپ گپتا نے کہاکہ قوانین کی عدم معلومات اور حو صلہ کی کمی کی وجہ سے اکثرخواتین استحصال کا شکار ہو تی ہیں۔ ایسی خواتین کیلئے ہندوستان کے ہر ضلع میں لیگل سروس اتھارٹی کا قیام کیا گیا ہے، جہاں وہ اپنی پریشانی بتاکر مفت میں قانونی مدد حا صل کر سکتی ہیں۔سیشن کورٹ جج سندیپ گپتا نے کہاکہ لیگل سروس اتھارٹی خواتین میں ان کے حقوق کے تئیں بیداری لانے کیلئے بیداری کیمپوں کا اہتمام کر رہا ہے اور اس کے اچھے نتائج بھی سامنے ا ٓرہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی شکایات مل رہی ہیں کہ لڑکیوں کے اسکولوں کے باہر اوباش قسم کے لڑکے لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں جس کیلئے ہم جلد ہی ایس ڈی ایم کو خط لکھیں گے اور اسکولوں کے باہر سادہ لباس میں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کو یقینی بنائیں گے،تاکہ بچیاں محفوظ ہوکر اسکول جائیں اور واپس گھر آ سکیں۔

پیوپلس اون فاؤنڈیشن کی سربراہ سر گرم سماجی کارکن شاہین حسین نے کہا کہ فصیل بند شہر میں میڈیکل اور آدھارکی عدم دستیابی ایک بڑا مسئلہ ہے جس کیلئے ہماری این جی اودوسری تنظیموں کے ساتھ اشتراک کرکے کیمپوں کا انعقاد کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی طرح کی قانونی صلاح کیلئے کسی بھی طرح کے تشدد اور استحصال کی شکار خواتین یا عام عوام ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں تا کہ ان کے مسائل کا قانونی طور پر حل کیا جا سکے۔

آخیر میں سید شوکت علی ہاشمی میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین سید آصف علی ہا شمی نے مہمانان اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ کیمپ کو کا میاب بنانے میں منتظمین سر رم سماجی کارکن محمدناصر خان،ڈائیوا کے صدرمحمد نعیم،ڈاکٹر سنجے ڈھینگرا، حسنین اختر منصوری،گپی خاں،طلحہ ضمیر،ریاض الدین گلو،شاہ جہاں بیگم،محمد کفیل،محمد خرم،وسیع الدین،محمد جاوید،ننو، محمد فرحان اور محمد طیب نے اہم تعاون کیا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close