تازہ ترین خبریںدلی نامہ

دوبئی دورے پر بی جے پی نے کیجریوال کو گھیرا

بھارتیہ جنتاپارٹی کی دلی اکائی نے راجدھانی میں بڑھتی فضائی آلودگی کے دوران دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کے کنبے سمیت دوبئی دورے پر جم کرتنقید کی۔

دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری نے کہا کہ دلی میں دن بہ دن فضائی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے اور لوگوں کے پاس زہریلی فضا میں سانس لینے کے علاوہ کوئی دوسرا متبادل نہیں ہے۔ دہلی زہریلے دھنویں کی زد میں ہے لیکن وزیراعلی اپنے کنبے کے ساتھ دوبئی کا سفر کررہے ہیں۔ منوج تیواری نے مسٹرکیجریوال کو مخاطب کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’’میں بولوں گا تو بولوگے کہ بولتا ہے۔ مالک ای سہی نہیں ہو۔ دہلی آنکھوں سے بلک رہی ہے، سانسیں تھمی پڑی ہیں، پر آپ کنبے کے ساتھ پرواز کرگئے۔ چندے کے نام پر کالے دھن کو سفید کرنے کی سگنیچر ڈیل چل رہی ہے۔ عوام معاف نہیں کریں گے‘‘۔

بی جے پی صدر نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے سرکاری خرچ پر وزیراعلی کے غیر ملکی دورے کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے اور اس بارے میں کوئی جانکاری بھی نہیں دے رہی ہے۔ حال ہی میں وزیر صحت بھی ایک ہفتے کے لئے دوبئی گئے تھے اور کی جانکاری بھی عام نہیں کی گئی تھی۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ کوئی سازش رچی جارہی ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close