تازہ ترین خبریںدلی نامہ

دلی میں پٹرول پمپوں کی ہڑتال شروع، 24گھنٹوں کے لئے سبھی پٹرول پمپ بند

دلی میں ڈیزل اور پٹرول پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) کم نہ کرنے کی مخالفت میں آج یعنی پیرسے پٹرول پمپوں کی ہڑتال شروع ہوگئی۔ ہڑتال کے سبب قومی راجدھانی میں پٹرول پمپ منگل کی صبح پانچ بجے تک بند رہیں گے۔

ہڑتال کا اعلان دہلی پٹرول ڈیلرس ایسوسی ایشن نے کیا ہے۔ اس دوران تقریباً 400 پٹرول پمپ اور ان سے وابستہ سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مرکزی حکومت کے ایکسائز ڈیوٹی میں کٹوتی کرنے اور دلی سے متصل بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت والی ریاستوں کے کمی کرنے سے وہاں پٹرول ڈیزل سستا ہوگیا ہے۔

راجدھانی دلی سے نزدیک ہریانہ اور اترپردیش کے پمپوں پر ڈیزل اور پٹرول سستا مل رہا ہے لیکن دلی حکومت کے ویٹ کم نہ کرنے کے سببب یہاں پٹرول ڈیزل مہنگا ہے جس کی وجہ سے دلی کے پٹرول پمپ مالکان کو نقصان ہورہا ہے۔ پٹرول پمپ مالکان نے دلی حکومت سے ویٹ میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close