اپنا دیشتازہ ترین خبریں

دفعہ 370 معاملہ پہنچا سپریم کورٹ

جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آئین کی دفعہ 370 کی توضیعات کو بے اثر کرنے مرکزی حکومت کے قدم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

وکیل منوہر لال شرما نے حکومت کی طرف سے اختیار کئے گئے طریقہ کار پر سوال اٹھاتے ہوئے عدالت عظمی میں عرضی دائر کی ہے۔ مسٹر شرما نے اپنی عرضی میں دفعہ 370 کو ہٹانے کے صدر اتی حکم کے نوٹیفکیشن کو آئین کی بنیادی روح کے خلاف قرار دیا ہے۔انہوں نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ دفعہ 370کو ہٹانے کے لئے حکومت کی طرف سے کی گئی آئینی ترمیم غیر آئینی ہیں حکومت نے من مانے اور غیر آئینی طریقے سے یہ کام کیا ہے۔

عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عدالت اس نوٹیفیکشن کو غیر قانونی قرار دے کر منسوخ کرے۔ خیال رہے کہ پارلیمنٹ سے متعلق بل پاس ہونے کے بعد صدر رام ناتھ کووند نے اس سلسلے میں جاری نوٹیفیکیشن پر دستخط کردیئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کشمیر کو حاصل خصوصی ریاست کا درجہ ختم ہوگیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close