تازہ ترین خبریںدلی نامہ

دسویں اور بارہویں کے طلبا کو دہلی حکومت کا تحفہ

اب نہیں بھرنا پڑے گی سی بی ایس ای کی امتحان فیس، دہلی کا بینہ نے تجویز کو دی منظوری، دہلی حکومت کرے گی. 14 3لاکھ طلباء کی سی بی ایس ای امتحان کی فیس ادا

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
دہی حکومت کے اسکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے دسویں اور بارہویں کے طالب علموں کودہلی حکومت نے بڑا تحفہ دیا ہے۔ اب ہر طبقے کے دسویں اور بارہویں کے.14 3لاکھ طلباء کو سی بی ایس ای امتحانات کی فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی۔دہلی حکومت کی کابینہ نے محکمہ تعلیم کی جانب سے پیش کی گئی تجویز کا منظوری دیدی ہے۔ کا بینہ کی میٹنگ کی صدارت کر رہے دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال یہ منظوری دی ہے، جس میں دہلی حکومت کے اسکول، ایڈڈ اسکول،بشمول حکومت کی تحت لئے اسکول اور پترا چار ودھیالیوں کے بچوں کو سی بی ایس سی کے امتحانات کی فیس نہیں دینی پڑے گی۔

حکومت کے اس فیصلے سے تقریباً3لاکھ 14ہزار طلباء کو فائدہ پہنچے گا، جن کی سی بی ایس ای امتحانات کی فیس تقریباً57کروڑ رو پے ہو تی ہے، جس کا بار حکومت اٹھائے گی۔ حکومت کے اس فیصلے پر وزیر اعلی اروند کجریوال نے کہاکہ پیسے کی کمی کی وجہ سے ہم کسی بھی بچے کو تعلیم کو رکنے نہیں دیں گے۔ دہلی کے ہر بچے کو تعلیم حاصل کرانا میری ذمہ داری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران دہلی کے وزیر تعلیم اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بھی اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ دہلی کو جلد ہی ایک نیا ایجوکیشن بورڈملے گا۔جو طلباء کے لئے کئی طرح سے مددگار ثابت ہو گا،لیکن یہ بورڈ سی بی ایس ای کی جگہ نہیں لے گا۔ بلکہ یہ اگلی پیڑھی کا بورڈ ہوگا، جو جے ای ای اور نیٹ جیسے امتحانات میں طلباء کی مدد کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی حکومت بورڈ کو اس انداز سے دیکھتی ہے جو موجودہ صورتحال کا حل کرے۔

فی الحال طلباء اسکولوں کی مدد سے بورڈ امتحانات کی تیاری کرتے ہیں، لیکن انہیں انجینئرنگ اور میڈیکل کے داخلہ امتحانات پاس کرنے کیلئے کوچنگ سینٹروں کا سہارا لینا پڑتا ہے۔منیش سسودیا نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ دہلی اپنا تعلیمی بورڈ قائم کرے۔ حکومت اس پر کام کر رہی ہے۔ یہ سی بی ایس ای کی جگہ نہیں لے گا بلکہ ایک نئی نسل کا بورڈ ہوگا۔ یہ بورڈ اور اس کا نصاب کیسا ہوگا، اس بارے میں انہوں نے کہا کہ مختلف مضامین پر مختلف گریڈ دینے کے منصوبے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close