اترپردیشتازہ ترین خبریں

درگاہ عالیہ باب الحوائج بگھرہ میں سالانہ مجالس کا آغاز

فرش عزا ء سے دیا جا رہا ہے امن و محبت، انسانیت و یکجہتی کاپیغام، ملک بھر کے علماء کرام اور مومنین کی حاضری، پیدل چل کر بھی درگاہ پہنچ رہے ہیں عقیدت مند

مظفر نگر/بگھرہ (انور حسین جعفری)

مغربی اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر، بگھرہ میں واقع درگاہ عالیہ باب الحوائج میں سالانہ چار روزہ تبلیغی مجالس کا سلسلہ جمعرات سے جاری ہوگیا ہے، جو اتوار تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ درگاہ عالیہ باب الحوائج پر جہاں ہندوستان کے مختلف شہروں اور بستیوں سے امت مسلماں کے لوگ جمع ہوتے وہیں یہاں حاضری دینے کیلئے غیر مسلم عقیدت مند بھی بڑی تعداد میں اتر پردیش کے علاوہ ملک کے مختلف علاقوں دہلی ہریانہ، پنجاب، ممبئی، راجستھان س سمیت ملک و بیرون ملک سے بھی مومنین و عقیدت مند ہر سال کی طرح اس سال بھی آئے ہیں۔

سالانہ چار روزہ تبلیغی مجالس کا آغاز ماسٹر علی رضا نے قرآن پاک کہ تلاوت سے کیا۔ سالانہ مجالس میں پہلے روز پہلی مجلس میں مولانا ذاکر حسین نے خطاب کرتے ہوئے آج کے حالات پر روشنی ڈالی۔ ان کے علاوہ مو لانا وصی الحسن، مولانا قمر سلطان، مولانا مظاہر حسین، مو لانا تنظیم حیدر، مو لانا اطہر عباس نے پہلے دن خطاب کیا۔ آج دوسرے دن ڈاکٹر حسن کمیلی، مو لانا شمشاد احمد رضوی، مو لانا محمد حسین حسینی، مو لانا صابر علی عمرانی، مولانا سلمان حیدر، مو لانا منظر صادق، مولانا قمر حسنین اور آخری مجلس مولانا فصیح حیدر نے خطاب کی۔

درگاہ عالیہ پر زیارت کیلئے ملک کے مختلف علاقوں سے ا ٓرہے عقیدت مندوں مولانا سید فصیح حیدر (ذونل انچارج شیعہ پرسنل لا بورڈ) بات چیت کی۔ لوگوں نے بتایا کہ وہ یہاں ہم خود آتے ہیں کیونکہ ان مجالس سے انسانیت کا درس ملتا ہے۔ ساتھ ہی جب بھی ہم پریشان اور مصیبت میں ہوتے ہیں تو ہمیں یہاں درگاہ آکر بہت سکون حاصل ہو تا ہے۔ ہم اس مقدس جگہ پر یہ دعاء کرتے ہیں ہمارا بھائی چارہ اور ملک کی یکجہتی اور سالمیت قائم رہے۔

درگاہ کے میڈیا انچارج ذیشان علی نے بتایا کہ یہ سلسلہ چار روز تک چلے گا اس میں ہندوستان کے مشہور و معروف مولانا تشریف لا رہے ہیں۔ جن کے خطاب کو سننے اور درگاہ پر حاضری کیلئے ملک اور بیرون ممالک سے لاکھوں لوگ جمع ہو رہے ہیں۔ جن کے چار روز تک قیام کا انتظام درگاہ عالیہ باب الحوائج کمیٹی کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ذیشان نے بتایا کہ درگاہ عالیہ آنے والے زائرین کی حفاظت کیلئے پولیس انتظامیہ کی جانب سے بھی بہتر انتظامات کئے گئے ہیں۔ درگاہ کے سکریٹری عمران نے بتایا کہ ان سالانہ مجالس عزا میں کچھ حکومت ہند کے وزیر اور ریاستی حکومت کے وزراء کے آنے کے امکانات ہیں ان کو درگاہ کمیٹی کی جانب سے دعوت نامہ دیا گیا ہے۔

درگاہ آنے والے زائرین کا خیر مقدم انجمن عارفی کے کمیٹی کے صدر محمد عباس، ظہیر حسن، سکریٹری عمران حسین، جاوید رضا، ضامن عباس، شبیہ عباس، اظہر عباس، عمران علی، اکبر عباس، آس محمد اور ذیشان وغیرہ سمیت کمیٹی کے تمام ارکان موجود تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close