آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

داعش سے منسلک روسی خواتین کے 30بچوں کو لیکر طیارہ روس پہنچا

شدت پسند تنظیم داعش میں شامل ہونے کے الزام میں عراق کی جیلوں میں بند روسی خواتین کے 30بچوں کو لیکر ایک طیارہ اتوار کو بغداد سے ماسکو پہنچا۔ ایئرپورٹ کے ترجمان نے بتایا کہ طیارہ مقامی وقت کے مطابق رات تقریباساڑھے آٹھ بجے پہنچا۔

روسی وزارت صحت کے پریس دفتر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بچوں میں 16لڑکیاں اور 14لڑکے ہیں جنکی عمریں تین سے 15سال کے درمیان ہیں۔ انھیں طبی معائنہ کےلیے قومی جانچ ایجنسی لے جایا گیا ہے۔ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی خیدا ساراتوا نے بتایا کہ عراق کی جیلوں میں بندہونے کی وجہ سے کئی بچے بیمار ہوگئے اور انھیں طبی اور نفسیاتی مددکی ضرورت ہے۔

بچوں کے حقوق کے تعلق سے روسی صدر کی اہلکار انا کزنتسوانے کہاسبھی بچوں کے رشتہ دارروس میں ہیں ۔انھوں نے صحافیوں سے کہا،’’سبھی بچوں کےرشتہ دار روس میں رہتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کا پتہ لگانا مشکل ہے ۔کچھ دادا،دادی ،نانا ،نانی اپنے بچوں کی راہ دیکھ رہے ہیں ۔وہ لوگ ہم لوگوں کو خطوط لکھ رہے ہیں اور ہماری مددبھی کررہے ہیں ۔کچھ بچے ایسے ہیں جن کے رشتہ دار وں کا پتہ لگانا ابھی باقی ہے اور ہم انکا پتہ لگاکر رہیں گے۔‘‘

گروپ کے اندازے کے مطابق تقریبا115بچے ایسے ہیں جنکی ماں انھیں عراق لے گئی تھیں اور وہ داعش میں شامل ہوگئی تھیں ۔فی الحال یہ خواتین بچوں کے ساتھ وہاں جیلوں میں بندہیں۔ محترمہ کزنتسوا نے کہاکہ عراق کی جیلوں میں بند دیگر روسی بچوں کو بھی اگلے ماہ لایا جاسکتا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close