تازہ ترین خبریںدلی نامہ

دارالحکومت میں نہیں ہوئے حالات بہتر، ہوا کا معیار خطرناک سطح تک پہنچا

قومی راجدھانی میں جمعہ کی صبح ہوا کا معیار انتہائی خراب سطح تک پہنچ گیا اور 11 بجے تک یہاں اوسط ہوا کامعیار انڈیکس (اے کیو آئی) 427 تک پہنچ گیا ہے۔ سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق صبح یہاں دھند تھی اور نمی کی سطح 86 فیصد ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں آلودگی کی روک تھام کے اقدامات میں مشکلات پیش آئیں ۔

میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو صبح کے شہر کے کچھ جگہوں پر ہوا کے معیار میں بہتری کے لئے پانی کا چھڑکا ؤکرتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہاں کچھ علاقوں میں ہوا کا معیار انتہائی خراب تھا اور یہاں تک کہ اے کیو آئی 500 کے قریب پہنچ گیا۔ آلودہ ہوا کی وجہ سے، لوگوں نے آنکھوں میں جلن ، سانس لینے میں دشواری، اور ہلکا چکر آنے کی شکایت کی۔آسمان میں دھند کی موٹی پرتیں دیکھی گئیں ۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہاں پر ہلکی سردی محسوس ہوئی اور کم از کم درجہ حرارت 11 ڈگری سیلسیس تھا جو اوسطا درجہ حرارت سے نیچے تین ڈگری سیلسیس تھا۔ جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس رہنے کا اندازہ ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close