Khabar Mantra
اترپردیشتازہ ترین خبریںسیاست نامہ

گیارہویں باربھی اعظم خاں ہی ہوں گے ایم ایل اے:راجہ

رام پور:سماج وادی پارٹی کے لیڈرسابق رکنِ اسمبلی محمداعظم خاںاور ضلع صدر وریندرگوئل سمیت اپنے دیگررفقائ کے ہمراہ سماج وادی پارٹی کے امیدوار محمدعاصم راجہ ضمنی ودھان سبھا چنائومیں نامزدگی درج کرانے کلکٹریٹ پہنچے۔ بڑی تعدادمیںیہاںفورس تعینات تھی۔ محمدعاصم راجہ نے میڈیاسے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ رام پورمحمداعظم خاںکاشہرہے۔ انہوںنے ہمیشہ ہربات کا جواب محبتوںسے دیاہے۔ نصف صدی کی ان کی رام پورمیں سیاست ہے۔ رام پورمیںجوبھی بہار ، ترقی، خوش حالی نظرآرہی ہے یہ سب اعظم خاںکی ہی دین ہے۔ انہوںنے ہی اس کو اچھااورخوبصورت شہربنایاہے۔ رام پورکے عوام باشعورہیں۔ انہوںنے محمداعظم خاںکو10بار ایم ایل اے بنایاہے۔ 11ویں اس ضمنی چنائومیں اعظم خاںہی چنے جائیںگے۔رام پورکی ترقی کے لئے ایک بارپھرسبھی کو سماج وادی پارٹی کو ووٹ دیناچاہئے۔ عاصم راجہ کے ہمراہ بڑی تعدادمیںلوگ موجودتھے۔ گزشتہ دن ہی محمداعظم خاںنے عاصم راجہ کو امیدواربنانے کااعلان کیاتھا۔ ایک بڑی میٹنگ ضلع بھرکی بلائی گئی تھی جس سے سابق ضلع پنچایت چیرمین حافظ عبدالسلام اورعاصم خاں نے بھی خطاب کیاتھا۔
ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close