اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مدھیہ پردیش: وزیراعلی بنتے ہی کمل ناتھ ایکشن میں، کسانوں کے دو لاکھ روپے تک کے قرض معاف

مدھیہ پردیش میں آج نومنتخب وزیراعلی کمل ناتھ کی حلف برداری کے فورا بعد حکومت نے قومی اور کوآپریٹیو بینکوں میں قلیل مدتی فصل قرض کی شکل کے اہل پائے گئے کسانوں کے دو لاکھ روپے تک کے قرض معاف کرنےکا حکم جاری کردیا۔

ریاستی انتظامیہ کی طرف سے جاری حکم کے مطابق قومی اور کوآپریٹیو بینکوں میں قلیل مدتی فصل قرض کی شکل کے اہل پائے گئے کسانوں کے دولاکھ روپے تک کے قرض مورخہ 31 مارچ 2018 تک کی بقایا قرض معاف کیا جاتا ہے۔ ریاست کے نومنتخب وزیراعلی مسٹر کمل ناتھ نے آج ہی انہوں نے عہدہ کا حلف لیا ہے۔ نئی ذمہ داری سنبھالتے ہی انہوں نے سب سے پہلے قرض معافی سے متعلق فائل پر دستخط کئے۔

کانگریس صدر راہل گاندھی نے انتخابی مہم کے دوران اپنی ریلیوں میں ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے پر 10 دنوں میں کسانوں کی قرض معافی کی یقین دہانی کرائی تھی۔ انہو ں نے کہا تھا کہ کانگریس کا وزیراعلی بنتے ہی ریاست میں کسانوں کا قرض معاف کیا جائے گا اور اگر وزیراعلی نے ایسا نہیں کیا تو پارٹی کے دوسرے وزیراعلی اس سمت میں کام کریں گے۔ واضح رہے کہ پارٹی نے 15 برسوں بعد ریاستی حکومت میں واپسی کی ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close