تازہ ترین خبریںدلی این سی آر

خوشخبری: صرف تین دن کا انتظار، اب لاجپت نگر سے میور وہار کے درمیان بھی دوڑے گی میٹرو

میٹرو ریل سیکورٹی کمشنر نے دہلی میٹرو کی پنک لائن کے لاجپت نگر سے میور وہار پاکٹ۔1 کے درمیان 7ء9 کلومیٹر لمبے سیکشن پر میٹرو آمدورفت کی منظوری دے دی ہے اور اس سیکشن پر پیر سے میٹرو دوڑے گی۔

دہلی میٹرو کے ترجمان کے مطابق شہری ترقی کے ریاستی وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا 31 دسمبر کو صبح 11 بجے اس سیکشن کا افتتاح کریں گے۔ اسی دن شام چار بجے اس سیکشن کو مسافروں کے لئے کھول دیا جائے گا۔

یہ سیکشن مجلس پارک سے شیووہار تک کی پنک لائن کا حصہ ہے اور اس کے چالو ہونے کے بعد پوری لائن پر میٹرو شروع ہوجائے گی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close