Khabar Mantra
تازہ ترین خبریںسیاست نامہ

ممتا بنرجی زخمی، دھکا دینے کا لگایاالزام

 ذرائع کے مطابق ممتا کے پیروں میں چوٹ آئی ہے۔ ممتا بنرجی کا نندی گرام میں رات گزارنے کا پروگرام تھا لیکن اب وہ کولکاتہ لوٹ آئی ہیں۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ نندی گرام میں کچھ لوگوں نے انہیں دھکا دیا ہے جس کی وجہ سے ان کے پاؤں میں شدید چوٹ لگی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ممتا بنرجی کو چار سے پانچ لوگوں نے دھکا دیا۔ اس وقت ان کے ساتھ سیکورٹی اہلکار موجود نہیں تھے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ انہیں جان بوجھ کر دھکا دیا گیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ الیکشن کمیشن سےاس معاملے کی شکایت کی جائے گی۔ دوسری جانب بی جے پی نے کہا ہے کہ ممتا بنرجی عوامی ہمدردی لینے کے لئے ڈرامہ کررہی ہیں۔

 

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close