اپنا دیشتازہ ترین خبریں

خواتین کے لئےعوامی مقامات پر محفوظ اور پرسکون ماحول فراہم کرانا ضروری: نرملا سیتا رمن

وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ خواتین اب گھروں تک ہی محدود نہیں ہیں اس لئے انہیں پارک، سرکاری ٹرانسپورٹ کے ذرائع اور دیگر عوامی مقامات پر محفوظ اور پرسکون ماحول فراہم کرانا ضروری ہے۔

محترمہ سیتارمن نے آج یہاں صنفی بنیاد پر تشدد کے بارے میں منعقد پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی نصف آبادی اب گھروں سے باہر نکل رہی ہے اور اسے محفوظ ماحول چاہئے جس سے کہ وہ پرسکون اور آزاد انہ اپنے کام پورے کرسکیں ۔ پروگرام کا انعقاد لکھنؤ سٹی مانٹیسری اسکول نے کیا تھا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ مثالی سماج میں عوامی مقامات پر جس طرح سے مرد اطمینان سے آتے ہیں جاتے ہیں ایسا ہی ماحول خواتین کے لئے بھی پارکوں، ریستوراں، تھےئٹر اور عوامی ٹرانسپورٹ میں فراہم کرائے جانے چاہئے۔ اسی ملک میں خواتین کو محفوظ کہا جاسکتا ہے جہاں وہ آدھی رات کو بھی آزاد ہوکر آجاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی طرف سے اس سمت میں کئی قدم اٹھارہی ہے او رحال ہی میں شروع ہوئے می ٹو مہم کے بعد ایک وزارتی گروپ تشکیل دی گئی ہے جو خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق تعزیرات ہند کی دفعات اور دیگر قوانین کا جائزہ لے گا۔ اگر اس میں کوئی خامی ہوگی تو اسے دور کرنے کی سفارش کرے گا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close