اپنا دیشتازہ ترین خبریں

حیدرآباد سمیت ملک کے دیگر مقامات پر سی بی آئی کے چھاپے

سی بی آئی کی جانب سے جن 19ریاستوں کے 110مقامات پر چھاپے مارے گئے، ان میں حیدرآباد بھی شامل ہے۔یہ چھاپے مبینہ رشوت خوری،اسلحہ کی اسمگلنگ اور مجرمانہ طرز عمل سے متعلق تازہ معاملات سے متعلق مارے گئے۔ملک کی سرکردہ ایجنسی کی خصوصی ٹیموں نے یہ چھاپے مارے۔ذرائع نے کہاکہ اہم دستاویزات کی بھی ضبطی عمل میں آئی۔سی بی آئی کے ایک عہدیدار نے کہا ”ملک گیر کارروائی کے طورپر سی بی آئی کی جانب سے آج 19ریاستوں /مرکزی زیر انتظام علاقوں کے 110مقامات پر یہ چھاپے مارے گئے۔

سی بی آئی نے رشوت خوری،مجرمانہ طرز عمل اور اسلحہ کی اسمگلنگ سے متعلق تقریبا 30علحدہ معاملات درج کئے ہیں“۔حیدرآباد کے علاوہ دہلی، بھرت پور،ممبئی، چندی گڑھ،جموں، سری نگر، پونے، جئے پور،گوا، کانپور،رائے پور،مدورائی،کولکتہ، رورکیلا،رانچی،بوکارو،لکھنو،اترپردیش،اتراکھنڈ،اوڈیشہ،ہماچل پردیش،پنجاب،ہریانہ، اے پی،کرناٹک اوربہار کے دیگر مقامات پر بھی چھاپے مارے گئے۔واضح رہے کہ اس ماہ کے اوائل میں سی بی آئی نے 1139کروڑ روپئے کے بینک دھوکہ دہی معاملات پر ملک بھر 13کمپنیوں اور بینک عہدیداروں کے مکانات کی تلاشی لی تھی۔سی بی آئی کے ڈائرکٹر رشی کمار شکلا،راست طورپر ملک گیر اس کارروائی کی نگرانی کر رہے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close