بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

حکومت کی بے حسی سے ریاست میں افراتفری کا ماحول: رابڑی دیوی

بہار کی سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی نے آج ریاست کا ایک دن کا جرائم بولیٹین جاری کرکے کہاکہ نتیش حکومت کی عدم حساسیت اور بے حسی سے ریاست میں افراتفری کا ماحول ہے ۔

راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) کی لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی نے کہاکہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کے مدت کار میں عدم حساسیت اور بے حسی سے ریاست میں افراتفری کا ماحول ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جرائم، بدعنوانی، قتل، لوٹ اور بد انتظامی سے عوام پریشن ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ لاچار وزیراعلیٰ کی وجہ سے بے لگام بد عنوان افسران عوامی نمائندوں کا مسائل پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ ریاست میں افراتفری مچی ہوئی ہے۔ جاری بولیٹین میں ریاست میں کل ہوئے مجرمانہ واقعات کی سلسلے وار تفصیلات پیش کی گئیں ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close