اترپردیشتازہ ترین خبریں

حکومت نے معیشت میں بہتری کے ایجنڈے پر جان بوجھ کر تالا لگایا: پرینکا گاندھی

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اقتصادی بحران کے سلسلے میں مرکزی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) حکومت نے معیشت کی بہتری کے اپنے ایجنڈے پر جان بوجھ کر تالا لگایا ہوا ہے۔

محترمہ واڈرا نے پیر کو اپنے ٹویٹر ہینڈل پر آٹو موبائل پرزے بنانے والی کمپنی باش کے ہر مہینے10دن پروڈکشن بند رکھنے کی رپورٹ کو پیش کرتے ہوئے لکھا،’’اقتصادی بحران کی وجہ سے کمپنیوں میں دس دس دن تک تالے لگیں گے۔ وہاں کوئی کام نہیں ہوگا، لیکن بی جے پی حکومت نے معیشت بہتری کے اپنے ایجنڈے پر جان بوجھ کر تالا لگایا ہوا ہے۔‘‘ انہوں نے آگے لکھا ’معیشت کی حالت بہت خراب ہے اور حکومت منہ چرا کر بچ نکلنے کے طریقے سوچ رہی ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے آٹوموبائل سیکٹر میں مانگ پچھلے کئی برسوں کے مقابلے اس سال نچلی سطح پر ہے۔ حکومت نے حال ہی میں معیشت میں بحران سے ابھرنے کے لئے کئی اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان اقدامات میں کمپنی انکم ٹیکس میں کٹوتی شامل ہے۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی گھریلوپیداوار (جی ڈی پی) گزشتہ چھ برسوں کی نچلی سطح پانچ فی صد پر آگئی۔ جی ڈی پی کی یہ سطح 13-2012 کی پہلی سہ ماہی کے بعد سب سے کم ہے۔ اس وقت جی ڈی پی 4.9 فیصد رہی تھی۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے گزشتہ ہفتے اعلان کردہ رواں مالی سال کی چوتھی دوماہی مانیٹری پالیسی میں جی ڈی پی کے 6.9 ہونے کا اندازہ جسے گھٹاکر اب 6.1 فیصد کر دیا گیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close