اپنا دیشتازہ ترین خبریں

حکومت نے قومی سلامتی سے کھلواڑ کیا، جے پی سی کا قیام بہت ضروری ہے: کانگریس

کانگریس نے رافیل لڑاکا طیارے سودے کے سلسلے میں جمعہ کو مودی حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس معاہدے میں قومی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ہے، اس لئے پورے معاملے کی تحقیقات کے لئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کا قیام بہت ضروری ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر حکومت کو یہ لگتا ہے کہ رافیل سودے کا تنازعہ خاموشی دفن ہوجائے گا، تو یہ اس کی بھول ہے۔ اس سودے میںٖ فضائیہ کی ضرورت کو ذہن میں نہیں رکھا گیا اور اس طرح قومی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ہے۔

انہوں نے رافیل سودے کے سلسلے میں میڈیا کے ایک حلقے میں آنے والی خبروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سودے سے متعلق کچھ نئے انکشافات ہوئے ہیں۔ سودے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھی کانگریس نے اس معاملے کی مکمل تحقیقات کے لئے جے پی سی کی تشکیل کا مطالبہ کیا تھا اور اب اسے دوبارہ دہرا رہی ہے۔ انهوں نے کہاکہ ’’اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ رافیل طیارے سودے کی جانچ جے پی سی سے کرائے جانے کی ضرورت ہے۔ کانگریس اس معاملے پر جے پی سی تشکیل دینے کا مطالبہ دہراتی ہے‘‘۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close