بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

حکومت بہار کی غلطی سے ہوئی بچوں کی اموات، منگل اور نتیش دیں استعفیٰ

بہار میں راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) قانون ساز اسمبلی کی پارٹی لیڈر رابڑی دیوی مظفر پور اور آس پاس کے اضلاع میں چمکی بخار (ایکیوٹ انسفیلائٹس سنڈروم۔ اے ای ایس) سے بچوں کی موت کی وجہ حکومت کی غلطی اور لاپروائی کو بتایا اور کہاکہ اس کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے وزیر صحت منگل پانڈے کو فوراً اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دینا چاہئے۔

سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی نے یہاں کونسل کے باہر نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ نتیش حکومت کی لاپرواہی اور غلطیوں کی وجہ سے مظفرپور اور اس کے آس پاس کے اضلاع میں چمکی بخار سے سینکڑوں بچوں کی اموات ہوئیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے وزیر صحت مسٹر پانڈے کو فورا استعفیٰ دے دینا چاہئے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو وزیراعلیٰ نتیش کمار کو بلا تاخیر اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دینا چاہئے۔

آرجے ڈی لیڈر نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ اس بیماری کی روک تھام کے علاوہ بیمار بچوں کے مکمل علاج کیلئے حکومت نے ابھی تک کوئی انتظام نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چمکی بخار سے متاثر بچوں کو کھانے کیلئے اناج تک نہیں مل پا رہا ہے۔ مسز رابڑی دیوی نے چمکی بخار سے بچوں کی ہوئی اموات سے متعلق وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ میں مسٹر مودی کے بیان کا خیر مقدم کرتی ہوں۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو کے نہیں آنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ وہ جلد ہی آئیں گے۔ وہ بیٹھے ہوئے نہیں ہیں بلکہ اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close