آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

حوثی باغیوں کا میزائل اور ڈرون حملہ روکنے کا اعلان

مملکت سعودی عرب میں آرامکو کے دو پلانٹ پر حملہ کے بعد سعودی عرب -امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے درمیان یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے روکنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملہ روکنے کا اعلان کیا۔ حملے بند کرنے کا اعلان حوثی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کیا، انہوں نے کہا کہ وہ سعودی عرب پر اب ڈرون، بیلسٹک میزائل و دیگر ہتھیار نہیں چلائیں گے۔

حوثی سربراہ مہدی المشاط نے امید ظاہر کی کہ سعودی عرب ان کی اس خیر سگالی کا مثبت جواب دے گا اور اگر ان کے اس اقدام پر مثبت ردعمل نہ آیا تو جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔حوثی رہنما کا کہنا تھا کہ یمن جنگ کے تسلسل سے کسی بھی فریق کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، جنگ کا تسلسل خطرناک پیشرفت کا باعث بن سکتا ہے تاہم جنگ بندی کا بڑا مقصد جانوں کا تحفظ اور عام معافی حاصل کرنا ہے۔

مہدی المشاط نے کہا کہ امن کی کوشش کا مقصد سنجیدہ مذاکرات سے قومی مفاہمت کا حصول ہے، کسی فریق کو قومی مفاہمی عمل سے باہر نہ رکھا جائے اور صنعا ایئرپورٹ کھولا اور الحدیدہ بندرگاہ تک رسائی دی جائے۔ دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے کوئی رد عمل نہیں آیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close