تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

حزب اللہ نے لبنان۔اسرائیل کی سرحد پر اسرائیلی ڈرون مار گرایا: رپورٹ

لبنانی تحریک حزب اللہ نے پیر کے دن دعوی کیا کہ اس نے اسرائیلی ڈرون کو اسرائیل کے ساتھ ملحق سرحد پر مار گرایا ہے۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دی ہے۔

المیادین چینل نے بتایا کہ رامیا کالونی کے نزدیک مذکورہ ڈرون کو تباہ کیا گیا۔ حزب اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل۔لبنان سرحد عبور کرنے کے بعد ڈرون پر حملہ کیا گیا۔

اسرائیل اور لبنان کے درمیان یہ تنازعہ اگست کے اواخر میں اس وقت شروع ہوا جب اسرائیلی ڈرون نے بیروت کے نزدیک حزب اللہ کے میڈیا آفس پر حملہ کیا اور دوسرا حملہ مشرقی لبنان میں فلسطینی جنگجو کے ٹھکانہ پر کیا تھا۔ جس کے جواب میں حزب اللہ نے لبنان سے متعدد ٹینک شکن میزائل جنوبی اسرائیل کے فوجی تنصیبات کو ہدف بناکر فائر کئے تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close