اپنا دیشتازہ ترین خبریں

حریت کا بات چیت کے لئے موقف میں نرمی اطمینان بخش: محبوبہ مفتی

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے حریت کانفرنس کی طرف سے مرکز کے ساتھ مذاکرات پر اپنے موقف میں لچک لانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘دیر آید درست آید، پی ڈی پی اور بی جے پی کے اتحاد کا بنیادی مقصد بھی مرکز اور تمام متعلقین کے درمیان بات چیت کا سلسلہ شروع کرانا تھا، میں نے اپنے دور حکومت میں اس کے لئے حتی الوسع کوشش کی، بہرحال خوشی ہوئی کہ حریت نے بالآخر اپنے موقف میں لچک لائی ہے ‘۔

قابل ذکر ہے کہ ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے گزشتہ روز سری نگر کے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران دعویٰ کیا کہ حریت رہنماؤں کے رویے میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور وہ اب بات چیت کے لئے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا: ‘جب میں یہاں آیا تو اس وقت جو حرارت تھی وہ اب بہت نیچے آئی ہے، رام ولاس پاسوان حریت والوں کے دروازوں پر کھڑا رہا انہوں نے دروازے نہیں کھولے، لیکن وہ اب بات چیت کے لئے تیار ہیں، سب لوگوں میں بہت فرق آیا ہے، جنگجوؤں کی صفوں میں بھرتی لگ بھگ بند ہوگئی ہے اور جمعہ کے روز جو پتھراؤ ہوجاتا تھا وہ بھی لگ بھگ بند ہوگیا ہے ‘۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close