تازہ ترین خبریںدلی نامہ

حج 2020 کیلئے 5 دسمبر تک بھرے جا سکیں گے فارم



دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں کوٹہ سے تجاوز کر گئی ہیں حج درخواستیں

نئی دہلی(انور حسین جعفری)

حج بیت اللہ 2020 کے مبارک سفر پر روانہ ہونے کے خواہشمند افراد اب 05 دسمبر 2019 تک آن لائن حج درخواست فارم جمع کراسکتے ہیں۔ مرکزی وزارت اقلیتی امور کے تحت حج کمیٹی آف انڈیا نے آن لائن حج درخواست جمع کرنے کی مدت میں توسیع کی ہے۔ اب حج درخواست دینے کی آخری تاریخ 10 نومبر سے 5 دسمبر کر دی ہے۔ یہ توسیع آج شام حج کمیٹی آف انڈیا سے جاری سرکلر نمبر 3 کے مطابق عمل میں لائی گئی۔ جو مختلف ریاستی حج کمیٹیوں کی جانب سے موصول گذارشات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔


اس سلسلے میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹراشفاق احمد عارفی نے بتایا کہ چونکہ اب حج فارم جمع کرنے کی مدت میں توسیع کی گئی ہے لہذا درخواست گذارعازمین کے پاس 5 دسمبر2019 تک کی تاریخ کا جاری کیا ہوا مشین ریڈیبل پاسپورٹ ہونا لازمی ہے۔ جبکہ پاسپورٹ کے قابل قبول ہونے کی میعاد حسب دستور 20 جنوری 2021 تک ہی رہے گی۔

ڈاکٹر اشفاق احمد عارفی نے بتایا کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل میں درخواست گذار عازمین کی تعداد کوٹے سے تجاوز کر گئی ہے اور اس طرح اب تک تقریباً 3100 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے حج منزل ترکمان گیٹ میں درخواست گذار عازمین کے لئے آن لائن فارم بھرنے اور جمع کرنے اور اس سلسلے میں مہیا تمام تر سہولیات بدستور جاری رہیں گی۔



اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close