Khabar Mantra
اترپردیش

اغوا شدہ بچہ کو 48 گھنٹے کے اندر برآمد،2بدمعاش گرفتار

دیوبند: سہارنپور پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 48 گھنٹے کے اندر سات ماہ کے اغوا کیے گئے شیر خوار بچے کو بحفاظت بازیاب کرالیا ہے۔ ایس ایس پی سہارنپور ڈاکٹر وپن تاڑا نے بچے کو متاثر کی ماں کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں دو بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے، جبکہ ایک بدمعاش کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ڈی جی پی اتر پردیش نے پولیس ٹیم کو ایک لاکھ روپے کا انعام جبکہ ڈی آئی جی رینج سدھیر کمار نے بھی ٹیم کو پچاس ہزار روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔
ایس ایس پی ڈاکٹر وپن تاڑا نے پریس کانفرنس میں پورے واقعہ کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ14 ñ نومبرکی رات قریب بارہ بجے تھانہ صدر بازار کے تحت آنے والے مشن کمپاونڈ میں بھیک مانگنے والی ایک خاتون حنا سے بدمعاش اس کے سات ماہ کے بچے کو چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ واردات سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوئی گئی تھی۔ ملزم علی پور روڈ کی طرف بھاگا تھا۔ پولیس نے آس پاس کے کیمروں کے فوٹیج کھنگالے، پتہ چلا کہ ملزم کچھ دور تک پیدل گیا اور بعد میں ایک کار میں سوار ہوا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ بچہ کو بحفاظت برآمد کرنے اور ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔
تینوں ٹیموں نے مل کر 48 ñ گھنٹے کے اندر انبہٹہ چاند بڑگاؤں روڈ سے ملزم کلدیپ اور اْسکے ایک ساتھی اومپال ساکن مرزاپور تھانہ بڑگاؤں کو گرفتار کرلیا اور ان کی نشاندہی پر اومپال کے گھر سے بچے کو بھی بحفاظت برآمد کرتے ہوئے اس کے ماںکو سونپ دیا گیا۔ پولیس کے اس کام کی چہار جانب ستائش ہورہی ۔ پو چھ گچھ میں ملزمان نے بتایا کہ ہم نے غریب خاندانوں کے بچے اٹھانے کی اسکیم بنائی تھی کیونکہ پولیس اس معاملہ میںزیادہ دلچسپی نہیں لیتی ہے، ہم نے بچہ کو دو لاکھ روپیہ میں فروخت کیا تھا۔
،پولیس ملزمان کے تیسرے ساتھی کی تلاش میں لگی ہوئی ہے۔سہارنپور پولیس کی اس کارروائی پر پولیس ٹیم کی ستائش کی گئی اور ڈی جی پی نے پولیس ٹیم کو ایک لاکھ روپیہ جبکہ ڈی آئی رینج سہارنپور نے پچاس ہزار روپیہ کے انعام کا اعلان کیاہے۔
ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close