اپنا دیشتازہ ترین خبریں

حج 2019کی ایڈوانس حج رقم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع

اب 15فروری تک 81000 رو پے کی پہلی ایڈوانس قسط جمع کر سکتے ہیں عازمین

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
حج بیت اللہ 2019کے مبارک سفر کےلئے قرعہ اندازی میں منتخب عازمین حج کی ایڈوانس رقم 81000 ہزار رو پے جمع کرنے کی آخری تاریخ میں تو سیع کرتے ہوئے 5فروری سے بڑھا کر 15فروری کردیا ہے۔ اب منتخب عازمین ایڈوانس حج رقم 15فروری 2019 تک جمع کرا سکتے ہیں۔

حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر مقصود احمد خان کے دستخط شدہ سرکلر نمبر 11میں کہا گیا ہے کہ حج 2019کےلئے منتخب عازمین حج اب 15فروری تک حج رقم کی ایڈوانس رقم 81000 رو پے پہلی قسط کی شکل میں کرا سکتے ہیں۔

بتا دیں کہ اس مرتبہ حج کمیٹی ا ٓف انڈیا نے مرکزی وزارت اقلیتی امور کی ہدایات پر عازمین حج کی سہولت کےلئے حج رقم کی ایڈوانس پہلی قسط 81000 ہزار جمع کرانے کے ساتھ دوسری قسط کے پیسے بھی جمع کرانے کا آپشن رکھا ہے۔ جو عازمین دو قسطوں کے ایک ساتھ پیسہ جمع کرانا چاہیں وہ جمع کرا سکتے ہیں ان کو دوسری قسط جمع کرنے کے لئے تاریخ کے اعلان کا انتظار نہیں پڑے گا۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے اپنے سرکلر نمبر9 میں 15جنوری کو ہی اعلان کر دیا تھا کہ 18جنوری سے عازمین حج پہلی قسط کے 81000 روپے جمع کرادیں ساتھ ہی جو عازمین حج ایک ساتھ دو قسط کے پیسے جمع کرنا چاہتے ہیں وہ فی عازم ایک لاکھ 20ہزار رو پے 20مارچ تک جمع کرا سکتے ہیں۔ حالانکہ اکیاسی ہزار جمع کرنے والے عازمین کےلئے حج کمیٹی آف انڈیا نے اپنے سرکلر نمبر 11میں پہلی قسط کے اکیاسی ہزار رو پے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے، لیکن جو عازمین ایک ساتھ دو قسط کے ایک لاکھ بیس ہزار فی عازم جمع کرنا چا ہتے ہیں ان کی آ خری تاریخ 20مارچ ہی ہے۔ اس میں کوئی توسیع نہیں کی گئی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close