تازہ ترین خبریںدلی نامہ

حج منزل لائیں گے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے تحت: عاصم احمد خان

گروپ آف حج این جی او نے کیا نو منتخب چیئر مین کا استقبال، حاجیوں اور حج رضا کاروں کے مسائل پر کرائی توجہ مرکوز

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے نو منتخب چیئر مین ایم ایل اے عاصم احمد خان نے آ ج کہا کہ حج منزل جو ڈو سب کے تحت ہے اسے ہم دہلی حج کمیٹی کے تحت لایں گے۔ عاصم احمد خان آ ج دہلی حج کمیٹی کے دفتر میں صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ یہاں آج حج رضا کار تنظیموں کی متحدہ تنظیم گروپ آف حج اینڈ سوشل ورک آر گنائزیشن کی جانب سے دہلی حج کمیٹی کا چیئر مین منتخب ہونے پر عاصم احمد خان کو والہانہ استقبال کیا گیا۔

گروپ آف حج کے ذمہ داران نے نو منتخب چیئر مین عاصم احمدخان کو پھولوں کے ہار پہناکر ان کو مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ اس دوران گروپ آف حج کے عہدیداران نے چیئر مین عاصم احمد خان کی توجہ حاجیوں اور حج رضا کاروں کے مسائل پر بھی دلائی۔ ان کو بتایا گیا کہ کس طرح کئی دہائیوں سے حاجیوں کی خدمات انجام دیتے آ رہے حج رضا کار وں کا ایئر پورٹ پر داخلہ ممنوع کر دیا گیا اور ان کو داخلہ پاس بنا کر نہیں دیئے جا رہے۔ ساتھ ہی دوران حج در پیش مسائل سے بھی ان کو رو شناس کرایا گیا۔

عاصم احمد خان نے حج رضا کاروں کو یقین دلایا کہ وہ تمام مسائل کو حل کرائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ حج پروازیں ٹرمنل 3سے روانہ ہو رہی ہیں تو حفاظتی نقطہ نظر سے پاس نہیں بنائے گئے ہیں، لیکن اس سلسلے میں انہوں نے افتتاحی تقریب میں مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی سے بات کی ہے کہ حج رضا کاروں کا ایئر پورٹ پر رہنا ضروری ہے کیوں کہ وہ دل سے اپنی حاجیوں کی خدمات انجام دے سکتے ہیں، جس پر وزیر موصوف نے کہا کہ ہے وہ اس مسئلے کو حل کرائیں گے، عاصم خان نے کہا کہ اس کے علاوہ مرکزی وزیر سے ہم ملاقات آج کل میں کریں گے اور جلد ہی یہ معاملہ حل کرا دیا جائے گا۔ وہیں حج رضا کاروں نے چیئر مین عاصم خان کو بتایا کہ آنجہانی اٹل بہاری واجپئی حکومت کی جانب سے حج ٹرمنل (جو اب کارگو ہے) بنے سے قبل 1999 تک حاجی انٹر نیشنل ٹرمنل سے ہی روانہ ہوتے تھے اور حج رضاکار یہیں خدمات انجام دیتے تھے، انٹر نیشنل ٹرمنل 3 پر صرف سکیورٹی کا بہانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عاصم احمد خان نے کہا کہ حج مشن 2019میں اور آئندہ بھی دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی، حج کمیٹی آف انڈیا اور مرکزی وزارت اقلیتی امورکے ساتھ مل کر حاجیوں کی فلاح اور سہولت کیلئے کام کریں، تاکہ حاجیوں کو نہ صرف ہندوستان بلکہ سعودی عرب میں بھی دوران حج تمام بہتر سہوتیں فراہم کی جا سکیں۔ ان کو روانگی میں آسانی ہونے کے ساتھ، سعودی عرب میں ہندوستانی حج مشن، سی جی آئی ان کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرے اور وطن واپسی میں بھی حاجی خوشگوار ماحول میں گھر واپس ہو۔ اس کیلئے ہر ممکن کام کئے جا رہے ہیں۔

نو منتخب چیئر مین عاصم احمد خان نے یہ بھی کہا کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی عمارت،جس کا نام ’حج منزل‘ ہے اور جو ڈوسب محکمہ کے تحت ہے،اس میں محض ایک فلور پر دہلی حج کمیٹی کو دفتر دیا ہوا ہے، ہماری کوشش ہے کہ اس عمارت(حج منزل) کومکمل طور پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی عمارت بنائیں اور دہلی حج کمیٹی کے تحت اس کو لائیں۔ چو نکہ اس کا نام’حج منزل‘ ہے اور حج امور کیلئے ہی یہ عمارت تعمیر کی گئی تو یہ محکمہ ڈوسب کے نہیں بلکہ دہلی حج کمیٹی کی تحویل میں ہو نی چا ہئے۔ انہوں نے کہاکہ یہاں جو تقریبات عام دنوں میں ہوتی ہے وہ بھی مختصر ریٹ پر حج کمیٹی کے ذریعہ ہی ہوں۔

عاصم احمد کان نے کہاکہ اس کیلئے جس محکمہ کے بھی بات کر نی ہو گی ہم کریں گے، لینڈ یو ز تبدیل کرانا ہوگا یا جو طریقہ کار ہوگا اس کو پورا کرکے ہم اس عمارت کو مکمل طور پر دہلی حج کمیٹی کے تحت لائیں گے، کچھ اور بھی فلور حاجیوں کی سہولت کیلئے ڈالنے پڑے تو ہم ڈالیں گے۔ عاصم احمد خان نے کہا ہم جلد دو تین ماہ کے اندرتمام مرحلے پو رے کرانے کی کو شش کریں گے تاکہ حج منزل مکمل طور پر حج کمیٹی کے تحت ہو۔ استقبالیہ کے موقع پر گروپ آف حج این جی او کے صدر حاجی ادریس خان، نائب صدر حاجی مستقیم، حاجی ریاض احمد (راجو) جنرل سکریٹری حاجی فاضل، گروپ کے خجانچی حاجی ظہور اٹیچی والے، حاجی ریاض الدین، حاجی جمیل، ببلو بھائی، حاجی اسعد میاں، محمد اسلم، حاجی صدرو الدین، بوبی، زاکر حسین پپو، حاجی نصیر گڈو، صدام حسین، حاجی اسلام الدین، مہر النساء وغیرہ سمیت حج رضاکار تنظیموں کے ذمہ داران مو جود تھے۔ اس دوران دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے نو منتخب رکن سید شاداب حسین اشرفی بھی بطور خاص موجود تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close