تازہ ترین خبریںدلی نامہ

حج مشن 2019 کیلئے 200 عازمین کی ویٹنگ لسٹ کلیئر

ویٹنگ کلیئر لسٹ میں ایم پی، مہاراشٹر، راجستھان، تمل ناڈو اور تلنگانہ کے عازمین، ویٹنگ لسٹ میں نام آنے والے عازمین 26جو لائی تک کریں رقم اور دستاویزات ریاستی حج کمیٹی میں جمع، سعودی عرب میں اب تک 3حاجیوں کا انتقال اور 2 بچوں کی ہو چکی ہے ولادت، دہلی حج کمیٹٰ میں ویکسین لگانے کا عمل اب بھی جاری،

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
حج مشن 2019 کیلئے مرکزی وزارت اقلیتی امور کے تحت حج کمیٹی آف انڈیا نے 200 سیٹوں کی ویٹنگ کلیئر کی ہے، یہ ویٹنگ ان ریاستوں میں کلیئر کی گئی ہے جہاں ابھی حج پروازیں روانہ ہو رہی ہیں۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے جن ریاستوں میں ریاستوں میں سیٹیں الاٹ کی ہیں ان میں مدھیہ پردیش میں 40، مہاراشٹر میں 109، راجستھان میں 7، تمل ناڈو میں 29 اور تلنگانہ میں 15ویٹنگ کلیئر کی گئی ہے۔

حج کمیٹی آف انڈیا نے 23جولائی کو جاری کئے اپنے سرکلر نمبر 34 میں واضح کر دیا ہے کہ جن عازمین کی ویٹنگ کلیئر ہوئی ہے وہ حج 2019 کے سفر کیلئے مقرر اپنی پوری رقم حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاؤنٹ میں جمع کراکر اپنے تمام دستاویزات، انٹر نیشنل مشین ریڈیبل پاسپورٹ، میڈیکل وغیرہ اپنی ریاستی حج کمیٹی کے دفتر میں 26جولائی تک جمع کرا دیں۔ حج 2019 کے مبارک سفر کیلئے روانہ ہونے کے خواہشمندوں کیلئے حج کمیٹی آف انڈیا نے یہ ویٹنگ ان ریاستوں کی کلیئر کی ہے جہاں اب 17جولائی کے بعد حج پروازیں شروع ہوئی ہیں۔

بتا دیں کہ حج 2019 کیلئے ملک کے سب سے بڑے امبارکیشن پوائنٹ دہلی کے اندرا گاندھی بین اقوامی ہوائی اڈے سے 3جولائی سے شروع ہوا حج پروازوں کی روانگی کا سلسلہ 16 اور 17جولائی کی درمیانی شب میں اختتام پزیر ہو گیا ہے۔ یہ پروازیں مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوئی تھی۔ وہیں جن امبارکیشن سے حج پروازیں ابھی روانہ ہو رہی ہیں ان میں احمد آباد سے 26 جولائی، اورنگ آباد، 27 جولائی، رانچی 25 جولائی، سری نگر 29 جولائی، جے پور یکم اگست، بھوپال، حیدرآباد اور وارانسی 4 اگست، کو لکاتہ اور ممبئی 5 اگست، لکھنو 6 اگست کو حج پروازوں کی روانگی ختم ہوگی۔ جبکہ دیگر امبارکیشن پوائنٹ دہلی، کالی کٹ، بنگلور، کو چین، گیا، گواہاٹی کی حج پروازیں ختم ہو چکی ہیں۔

دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے کل 22551 عازمین حج اور 13دودھ پیتے گود کے بچے اپنے والدین کے ساتھ حج پر روانہ ہوئے ہیں۔ جن میں 11828 مرد اور 10723خواتین ہیں۔ دہلی سے روانہ ہونے والی حج پروازوں میں دہلی سے 2550 مرد و خواتین روانہ ہوئے ہیں جبکہ دہلی کے چھ حاجی مختلف وجوہات کی بناد پر رک گئے تھے ان میں وہ جے پور سے روانہ ہو رہے ہیں ان میں دو جا چکے ہیں جبکہ چار حاجی یکم اگست کو جے پور سے روانہ ہوں گے۔ پہلی مرتبہ بغیر محرم کے دہلی کی 11 خواتین کا گروپ بھی روانہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ یوپی کے 15341، جموں اور کشمیر کے 740، ہریانہ کے 1910، اترا کھنڈ کے 1554، چنڈی گڑھ کے 33، پنجاب کے 333، بہار کے 22، ہمانچل کے 62، اڑیسہ کے 4اور جھاڑ کھنڈ کے 2حاجی دہلی ایئر پورٹ سے روانہ ہوئے ہیں۔ جو مدینہ منورہ گئے۔

اب تک ہندوستان کے مختلف امبارکشن سے روانہ ہونے والے عازمین حج میں دہلی سے 22551، احمد آباد سے 1769، بنگلور سے 6111، گیا سے 3289، گوا سے 260، گواہاٹی سے 273، حیدرآباد سے 723، جے پور سے 840 کو چی سے 2750، رانچی سے 320، کوزی کوٹ 11059، اورنگ آباد سے 160، منگلور سے 757، ممبئی سے 7197، لکھنو سے 8999، ناگپور سے 248سری نگر سے 1178 عازمین حج ہندوستان سے روانہ ہوئے ہیں۔ ان حج پروزوں میں ایئر انڈیا کے ذریعہ اب تک ایئر انڈیا کے ذریعہ 68981، سعودی ایئر لائنس کے ذریعہ 60477 اور اسپائس جیٹ سے صرف جموں اور کشمیر امبارکیشن سے 10532 عازمین سفر حج کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک سعودی عرب پہنچے عازمین حج میں حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ گئے ہوئے 2 عازمین اور پرائیویٹ کے ذریعہ گئے 1 عازمین کا انتقال ہو چکا ہے۔ جبکہ سعودی عرب میں ہندوستانی عازمین کے یہاں 2 بچوں کی ولادت ہو چکی ہے۔ بتا دیں کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل میں ویکسنیشن کا عمل جاری ہے جہاں پرائیوٹ ٹور سے جانے والے عازمین حج کو بھی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close