اپنا دیشتازہ ترین خبریں

حج مشن کو بچولیوں سے پاک کر دیا گیا ہے، اس سال بھی بغیر قرعہ کے حج پر جائیں گی بغیر محرم کے خواتین عازمین

حج کمیٹی آف انڈیا میں حج 2019 کے تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے مرکزی اقلیتی وزیرمختار عباس نقوی کا خطاب

ممبئی (انور حسین جعفری)
مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ آزادی کے بعد پہلی بار ہندوستان سے 2340 مسلم خواتین بغیر محرم کے اس سال حج کے سفر پر جائیں گی۔ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی حج 2019میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت پر بغیر محرم کے حج پر جانے کےلئے درخواست دینے والی ان تمام خواتین کو بغیر قرعہ اندازی کے حج سفر پر جانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ 2018 میں پہلی بار مرکز کی مودی حکومت نے مسلم خواتین کو بغیر محرم کے حج سفر پر جانے پر لگے پابندی کو ختم کر دیا تھا، جس کی وجہ سے 2018 میں 1300 کے قریب مسلم خواتین بغیر محرم کے حج سفر پر گئی تھی۔ انہیں بغیر قرعہ اندازی کے حج کے سفر پر بھیجا گیا تھا۔ حج 2019 کےلئے بھی بغیر محرم کی درخواست کرنے والی خواتین میں ملک کے تمام ریاستوں کی خواتین شامل ہیں۔

مرکزی اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی آج حج مشن 2019 کے عازمین کی تربیت کےلئے حج کمیٹی آف انڈیا کی جا نب سے منعقدہ حج ٹرینرس کے دو روزہ حج تربیتی کیمپ کے افتتاح کے موقع پر حج ہاؤس ممبئی میں خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ سعودی عرب کے کونصل جنرل سعد سلیم ظفر الغرنی، سی جی آئی جدہ نو ر رحمن شیخ، حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئر مین اور ایم پی، محبوب علی قیصر، وائس چیئر مین شیخ جناح نبی، حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر مقصود اور حج کمیٹی آف انڈیا کے ممبران حسن باقر کاظمی، عرفان احمد اور دیگر ارکان و متعلقہ افسرران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے حج ہاؤس میں کانفرنس ہا ل اور پاسپورٹ سیکشن کا بھی افتتاح کیا۔

اس تربیتی پروگرام میں 600 سے زائد اساتذہ نے شرکت کی۔ ان اساتذہ کو حج کمیٹی آف انڈیا، ممبئی میں مملکہ سعودی عربیہ، رائل قونصل خانہ، ممبئی بلدیہ، سعودی ایر لائنز، ایئر انڈیا، کسٹم، امیگریشن کے افسران اور ڈاکٹروں نے حج سفر کے دورا ’کیا کریں، کیا نہ کریں‘ کی معلومات دی۔ اس میں ٹریفک، جدہ میں رہائش، سعودی عرب کے قوانین کی معلومات وغیرہ شامل تھیں۔ تربیت حاصل کرنے والے ٹرینرس اپنی ریاستوں میں حج ٹریننگ کیمپ لگا کر حاجیوں کو تربیت دیں گے۔
حج تربیتی پرو گرام کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ سال 2018 میں آزادی کے بعد پہلی بار ریکارڈ 1 لاکھ 75 ہزار 25 ہندوستانی مسلمان بغیر ’سبسڈی‘ کے حج کےلئے گئے تھے۔ جن میں تقریبا 48 فیصد خواتین شامل تھی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال حج سبسڈی ختم ہونے کے بعد بھی حج عمل میں شفافیت کے چلتے اور بچولیوں کا کردار ختم کئے جانے سے ہوائی کرایہ میں کمی آئی تھی اور حج مسافروں کو 57 کروڑ روپے کی بچت ہوئی تھی۔ اس سال بھی 2019 حج مشن میں بچولیوں کا کردار ختم کر دینے کے نتیجہ میں سبسیڈی ختم ہونے کے باوجود بھی سفر حج مہنگا نہیں ہوا ہے۔

مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ حج کے سفر پر لگنے والے 18 فیصد جی ایس ٹی کو بھی کم کرکے 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ جس سے سال 2019 میں حج کے سفر پر جانے والے عازمین حج کو 113 کروڑ روپے کی بچت ہو گی۔ اس کے علاوہ تمام امبارکیشن پوائنٹس سے سفر حج کےلئے ہوائی جہاز کے کرایہ میں بھی کمی آئے گی۔ انہوں نے ملک کے مختلف امبارکیشن پوائنٹس سے سفر حج کے ہوائی کرائے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ سری نگر سے 11377.07 روپے، احمد آباد میں 7305.95 روپے، اورنگ آباد میں 9373.68 روپے، دہلی میں 7967.62 روپے، گیا میں 11027.85، گوہاٹی میں 13049.63 روپے، رانچی میں 11946.84 روپے ، کولکتہ میں 9787.22 روپے ، حیدرآباد میں 7204.87 روپے کی حج پرواز کے کرائے میں کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر امبارکیشن پوائنٹ سے بھی ہوائی کرایہ میں بڑی کمی آئے گی۔ مختار عباس نقوی نے کہا کہ اقلیتی وزارت نے سعودی عرب حج قونصل خانہ، حج کمیٹی آف انڈیا اور دیگر متعلق ایجنسیوں کے ساتھ مل کر حج 2019 کے عمل طے وقت سے تین ماہ پہلے شروع کر دیا تھا، جس سے اس سال ہندوستان سے حج پر جانے والے عازمین حج کو بہت سہولت ملیں گی۔ نقوی نے کہا کہ حج 2019 کے لئے 2 لاکھ 67 ہزار سے زیادہ درخواست موصول ہوئے ہیں، ان میں 164902 درخواست آن لائن حاصل ہوئے ہیں۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ جہاں ہماری کوشش ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ جانے والے عازمین حج کو ہندوستان اور سعودی عرب میں ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں وہیں پی ٹی اوز کے ذریعہ سفر حج پر جانے والے عازمین کو بھی پریشانی نہ ہو اس کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ اس بار پی ٹی اوز کے لئے نئی پالیسی بنائی گئی ہے، جس کے تحت پی ٹی اوز کو اپنی سائٹ پر مکمل سفر حج کی رقم کے ساتھ تفصیل بھی ڈالنی ہو گی، کہ وہ کتنے روپے لیں گے، حاجیوں کو کس طرح لیکر جائیں گے ،کون سی پرواز ہو گی، مکہ اور مدینہ میں کہاں ٹھہرائیں گے وغیرہ وغیرہ تمام تفصیل دینی ہوگی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close