Khabar Mantra
کھیل کھلاڑی

وہائٹ بال فارمیٹ میں واپسی مضحکہ خیز:اشون

نئی دہلی:ٹیم انڈیا کے تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن اشون نے محدود اوور زفارمیٹ میں واپسی پر دلچسپ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہائٹ بال فارمیٹ میں واپسی سے متعلق چرچہ مضحکہ خیز ہے۔ اشون نے آخری بار جولائی2017میں ہندوستان کیلئے محدود اوورز کا میچ کھیلا تھا۔ اس کے بعد انہیں اور رویندر جڈیجہ کو چھوٹے فارمیٹ سے باہر کردیا گیا تھااور ان دونوں کی جگہ کلدیپ یادو اور یجویندر چہل کو موقع دیا گیا تھا۔ اگرچہ جڈیجہ کی واپسی ہوئی لیکن اشون کو اب تک واپسی نہ ہوسکی۔اشون نے ایک نیوز چینل سے بات چیت کے دوران کہا کہ آپ کو خود سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔میں نے زندگی میں بہت کچھ سیکھا۔جب بھی مجھ سے ون ڈے یا ٹی 20-ٹیم میں واپسی کے بارے میں پوچھا جاتا ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک مضحکہ خیز سوال ہے۔ مجھے لوگوں کے سوالوں سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔ مجھے اس بات کی بھی فکر نہیں ہے کہ لوگ کیا کہتے ہیں اور ان کی کیا رائے ہے۔ فی الحال میں یہی سوچتا ہوں کہ جب بھی میں میدان میں کھیلنے جاؤں تو وہاں سے چہرے پر مسکراہٹ کیساتھ واپس آؤں۔غور طلب ہے کہ دو دن قبل ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا تھاکہ آر اشون اور واشنگٹن سندر دونوں کو ایک ساتھ ٹیم میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے اس کی وجہ دونوں کی ایک ہی اسکلس کو بتایا تھا۔34سالہ اشون ہندوستان کی طرف سے ٹی20-انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔انھوں نے46ٹی20-میچوں میں 52وکٹیں حاصل کیں جبکہ ون ڈے میں ان کے نام111وکٹیں ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close