اپنا دیشتازہ ترین خبریں

جے سنگھ اور گروور کے گھر-دفتر پر سی بی آئی کا چھاپہ

مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے جمعرات کو سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اندرا جے سنگھ اور ان کے وکیل شوہر آنند گروور کی راجدھانی میں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مارے ہیں۔

سی بی آئی کے ذرائع نے حالانکہ یہ واضح کیا ہے کہ چھاپہ محترمہ جے سنگھ کے نہیں بلکہ ان کے شوہر کے یہاں مارے گئے ہیں۔ وکیل جوڑے ایک ہی مکان میں رہتے ہیں۔ سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ جانچ ایجنسی کی چھاپہ ماری مسٹر گرور کے غیر سرکاری تنظیم (این جی او) لائرس کلکٹیو کو جاری غیر ملکی فنڈنگ کے سلسلے میں تھی۔ ذرائع کے مطابق جانچ ایجنسی نے دہلی کے علاوہ ممبئی میں واقع رہائش گاہ اور دفتروں پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔ این جی او پر غیر ملکی چندہ ضابطہ اخلاق قانون کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ وکیل جوڑے کے نظام الدین میں واقع مکان اور دفتر، این جی او کے جنگ پورہ دفتر اور ممبئی میں واقع ایک دفتر میں صبح پانچ بجے سے چھاپہ ماری شروع کی گئی تھی۔سی بی آئی نے وزارت داخلہ کی شکایت کی بنیاد پر مسٹر گروور اور این جی او کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ وزارت نے الزام لگایا تھا کہ گروپ کے ذریعہ غیر ملکی امداد کے استعمال میں مبینہ خامیاں ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق سالیسیٹر جنرل محترمہ جے سنگھ کا نام ایف آئی آر کی فہرست میں نہیں ہے لیکن وزارت کی شکایت میں ان کے مبینہ کردار کا ذکر ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close